BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 May, 2004, 07:32 GMT 12:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی حملے، دو ہزار فلسطینی بے گھر
غزہ
اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق پینتالیس گھر تو صفحۂ ہستی سے مٹادیے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے لیے قائم ادارے نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے کرکے دو ہزار فلسطینیوں کو بے گھر کردیا ہے۔

ادارے کے مطابق یہ مہینہ گزشتہ تین سال کے دوران فلسطینیوں کے لیے بدترین مہینہ ثابت ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتہ اسرائیلیوں نے رفاہ میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کرکے پانچ سو پچھتر افراد کو بے گھر کردیا۔

اسرائیلی فوج اگرچہ غزہ کے پناہ گزین کیمپ رفاہ سے واپس چلی گئی ہے تاہم فوجی حکام نے اس واپس جانے کے عمل کو چھ دن کی کارروائی کے بعد ایک ’وقفہ‘ قرار دیا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی شدت پسندوں کو نشانہ بنا رہے تھے اور ان سرنگوں کو ختم کر رہے تھے جن سے اسلحہ سمگل ہوتا ہے۔

گھر مسمار کرنے کے آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے پینتالیس فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں کم از کم بارہ بچے شامل تھے جبکہ اسرائیلی ذرائع یہ تعداد مختلف بتاتے ہیں۔ اسی طرح مسمار شدہ گھروں کی تعداد پر بھی اختلاف پایا جاتا ہے۔

فلسطینیوں کے مطابق اب تک تین سو گھر گرائے جاچکے ہیں جبکہ اسرائیلی یہ تعداد صرف چھپن بتاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق پینتالیس گھر تو صفحۂ ہستی سے مٹادیے گئے ہیں۔

رفاہ میں ایک فلسطینی نے بتایا کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کسی زلزلے نے یہ علاقہ تباہ کیا ہے۔

دنیا بھر میں اسرائیلی آپریشن کی مذمت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد