BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 April, 2008, 10:40 GMT 15:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حماس اسرائیل کو تسلیم کرے گا‘
سابق امریکی صدر جمی کارٹر
اصل مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل حماس سے ملنا ہی نہیں چاہتے:کارٹر
سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ حماس اسرائیل کے حق کو ماننے اور ’امن کے ساتھ بطور ہمسایہ‘ رہنے کو تیار ہے۔

گزشتہ ہفتے شام میں حماس رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے بعد یروشلم میں بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل حماس سے ملنا ہی نہیں چاہتے۔

امریکہ اور اسرائیل نے دمشق میں جلاوطن حماس رہنما خالد مشعل سے مسٹر کارٹر کی ملاقات پر نکتہ چینی کی ہے۔ مسٹر کارٹر نے اپنے اس دورے کا دفاع کرتے ہوئے اسرائیلی کونسل برائے خارجی تعلقات سے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ شام میں میں نے حماس سے ملاقات کی بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایک ایسے گروپ سے ملنے سے انکار کر دیا جسے اس عمل میں شامل کرنا ضروری ہے۔

مسٹر کارٹر نے بتایا کہ حماس نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ اسرائیل کو تسلیم کر کے امن سے رہنے کو تیار ہے اگر فلسطین کو منظور ہو تو۔

اسرائیل ، امریکہ اور یوروپی یونین حماس کو ایک ’دہشت گرد گروپ‘ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

دریں اثناء اسرائیل نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے فلسطینی فوٹو گرافر فادل شانا کی موت کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جو گزشتہ بدھ کو غزہ میں متعدد شہریوں کے ساتھ ہلاک ہوا تھا۔

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ایسی شہادت موجود ہے کہ اسرائیلی ٹینک نے جان بوجھ کر مسٹر شانا پر فائرنگ کی ہے۔

فلسطینی ہلاکتیںدو ہزار افراد بےگھر
مئی، فلسطینیوں کے لیے بدترین مہینہ
یاسر عرفات کے بعد
عرفات کے بعد فلسطینی کیا بچا ہے؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد