غزہ:اسرائیلی حملے میں دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی اہلکاروں نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے حماس سے تعلق رکھنے والے دو جنگجؤوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے حماس تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو شدت پسندوں کی غزہ کے علاقے میں نشاندی کرنے کے بعد انہیں ہلاک کر دیا ہے۔ فلسطینی علاقوں میں ہسپتال کے ذرائع نے دو جنگجوؤں کی اسرائیلی فوج کے ساتھ لڑائی میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان لڑائی میں دو عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیل کچھ عرصے سے غزہ کے علاقے میں مسلسل آپریشن کرتا رہا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ یہ آپریشن فلسطینی علاقے سے اسرائیلی شہروں پر فائر کیے جانے والے میزائل حملوں کے واقعات کا قلع قمع کرنے کے لیے کر رہا ہے۔ گزشتہ کچھ ہفتوں سے اس تشدد میں کمی واقع ہوئی تھی۔ | اسی بارے میں فلسطینوں کو قتل عام کی دھمکی29 February, 2008 | آس پاس اسرائیلی حملے: درجنوں فلسطینی ہلاک01 March, 2008 | آس پاس رائس: ’تشدد کی ذمہ دار حماس ہے‘04 March, 2008 | آس پاس ’غزہ میں بدترین انسانی بحران‘06 March, 2008 | آس پاس یہودی بستیاں ناسازگار: امریکہ11 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||