یہودی بستیاں ناسازگار: امریکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے غربِ اردن میں نئی یہودی بستیاں بنانے کے اسرائیلی منصوبے کو قیامِ امن کے عمل کے لیے ناسازگار قرار دیا ہے اور امریکی وزیرِ خارجہ کونڈولیزا رائس اسرائیل کے ساتھ اس معاملہ پر بات چیت کریں گے۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ کونڈولیزا رائس اسرائیلی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی رہی ہیں۔ یہ ملاقات امریکہ کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے سلسلے میں کوششوں کی ایک کڑی ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے غربِ اردن میں یہودی بستیاں بنانے کے اسرائیلی منصوبے کے بارے میں کہا تھا کہ یہ قیامِ امن کے عمل میں غیر مددگار ثابت ہوگا۔ امریکی نائب صدر ڈِک چینی بھی اگلے ہفتے خطے کا دورہ کر رہے ہیں۔ دریں اثناء اسرائیل کی جانب سے غربِ اردن میں نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے اعلان پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان شان میکارمِک نے کہا کہ اِس سے مسئلے کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی اور اِس وقت ضرورت اِس بات کی ہے کہ سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جائے۔
شان میکارمِک کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اِس وقت جس بات پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی ہے وہ یہ ہے کہ سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جائے اور ساتھ ہی قیامِ امن کے جو مراحل ہیں اُن پر عمل درآمد کو آگے بڑھایا جائے ۔ اگر ہم اِن معاملات پر کوئی پیش رفت کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر مستقبل میں یہ مسائل، مسائل نہیں رہیں گے ۔ لیکن اِس دوران ہم دونوں فریقوں سے یہی کہیں گے کہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے مذاکرات کے نتائج پر اثر پڑے‘۔ اِس دوران پچھلے کچھ روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ رکا ہوا ہے اور اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اِس کی وجہ فریقین کے درمیان غیر اعلانیہ طور پر ہونے والی مفاہمت ہے۔ اطلاعات ہیں کہ مصر کی حکومت اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس سے الگ الگ مذاکرات میں مصروف ہے ۔ لیکن اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرت نے تردید کی ہے کہ اُن کا ملک بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر حماس کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے ۔ مسٹر مکارمِک نے بھی تردید کی ہے کہ امریکہ، مصر کے زریعے حماس کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اِس سے پہلے فلسطینی صدر محمود عباس نے عمان میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے مصری حکام سے کہا ہے کہ ثالثی کے دوران وہ حماس کو اِس بات پر قائل کریں کہ اسرائیل پر راکٹ داغنے کا سلسلہ ہر صورت میں بند ہونا چاہیے اور دوسری جانب اسرائیل کو فوری طور پر غزہ اور غربِ اردن پر حملے بند کرنے چاہیں۔ |
اسی بارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر منظور09 March, 2008 | آس پاس فرانس: فلسطین امدادی کانفرنس17 December, 2007 | آس پاس فلسطین پر امریکہ اسرائیل مذاکرات19 June, 2007 | آس پاس امداد بحال کر دی جائے گی: امریکہ17 June, 2007 | آس پاس ’حماس۔فری‘ کابینہ اسرائیل کو منظور17 June, 2007 | آس پاس فلسطینی پارلیمان پر الفتح کا حملہ16 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||