BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 January, 2008, 17:38 GMT 22:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لبنان جنگ،’بڑی اور سنگین‘ ناکامی
لبنان جنگ
دورانِ جنگ فوجی کمانڈ میں سنگین خامیاں سامنے آئیں
سنہ 2006 میں لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جنگ کی تحقیقات کرنے والے اسرائیلی کمیشن نے اسے اسرائیل کی’بڑی اور سنگین‘ ناکامی قرار دیا ہے۔

تحقیقاتی کمیشن کی حتمی رپورٹ جنگ کے نتیجے کا احاطہ کرتی ہے اور اس میں حزب اللہ کے چھاپہ ماروں پر اس متنازعہ حملے کا بھی ذکر ہے جو جنگ بندی پر عملدرآمد سے چند گھنٹے قبل کیا گیا تھا جس میں تینتیس اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ الیاہو ونوگریڈ کا کہنا ہے کہ’ہمیں فوجی اور سیاسی میدان میں بروقت فیصلہ کرنے میں ناکامی کے ثبوت ملے ہیں‘۔

یروشلم میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’جنگ کے خاتمے کی حکمتِ عملی طے کیے بغیر اس کا آغاز کرنا ایک سنگین غلطی تھی‘۔ جنگ بندی سے قبل متنازعہ حملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس حملے سے اسرائیلی کی پوزیشن میں کوئی بہتری نہیں آئی اور فوجی کمانڈ میں ’سنگین خامیاں‘ سامنے آئیں۔

الیاہو ونوگریڈ نے اپنی حتمی رپورٹ اس ابتدائی رپورٹ کے نو ماہ بعد وزیراعظم اولمرت کے حوالے کی ہے جس میں چونتیس روزہ جنگ کے حوالے سے’بڑی ناکامیوں‘ کا ذکر کیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرت کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے باوجود مستعفی نہیں ہوں گے تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شدید تنقید کی وجہ سے ان کی حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں ان کا ساتھ چھوڑ سکتی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد