BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 December, 2006, 02:21 GMT 07:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
احتجاج جاری رہے گا: حسن نصراللہ
حسن نصراللہ
حزب اللہ ہم وطن سنیوں اور عیسائیوں سے جھگڑا نہیں کرے گی
حزب اللہ کے رہنماء شیخ حسن نصراللہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اکٹھے ہوئے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم فواد سنیورا کی حکومت کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

بیروت کے مرکزی حصے میں کئی دن سے حکومت مخالف مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہزاروں لوگوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے مخاطب حزب اللہ کے قائد کا کہنا تھا ’لبنان کو ایک نئی حکومت کی ضرورت ہے جو بیرونی اثر سے آزاد ہو‘۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ مذاکرات کے لیے تیار ہے اور وہ اپنے ہم وطن لبنانیوں نے متصادم نہیں ہوگی۔ انہوں نے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے لبنانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنیوں اور عیسائیوں سے جھگڑا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

حزب اللہ، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اسے ایران اور شام کی حمایت حاصل ہے، نے پچھلے ماہ حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

حسن نصراللہ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ اتوار کو ایک بھرپور حکومت مخالف احتجاج کے لیے تیار رہیں۔ ’ہم ثابت کر دینگے کہ ان لوگوں کو غلط فہمی

مخالفین کو غلط فہمی
 ہم ثابت کر دینگے کہ ان لوگوں کو غلط فہمی ہے جو شرطیں لگا رہے ہیں کہ ہم ہتھیار ڈال دیں گے
حسن نصراللہ
ہے جو شرطیں لگا رہے ہیں کہ ہم ہتھیار ڈال دیں گے‘۔

لبنانی وزیراعظم کو زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران انہوں نے حزب اللہ کے ذرائع رسد کو منقطع کر دیا تھا۔ حسن نصراللہ نے نام لیے بغیر وزیراعظم فواد سنیورا کی حکومت کے ایک نمائندے پر اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ رکھنے کا الزام بھی لگایا۔

ان کا کہنا تھا ’حزب اللہ کو شکست دلانے کی کوشش کی گئی، تاکہ یہ کمزور ہو جائے۔ یہی لوگ جنگ کے ذمہ دار ہیں نہ کہ مزاحمتی تحریک (حزب اللہ)‘۔

ادھر وزیراعظم فواد سنیورا کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کو آخر کار ان سے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔ ’تمام لبنانیوں کو بہرحال مل بیٹھنا پڑے گا چاہے اس میں کتنا ہی عرصہ کیوں نہ لگے‘۔

اسی بارے میں
حزب اللہ کا اگلا قدم
15 August, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد