حزب اللہ اور اسرائیل: مذاکرات جاری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان میں حزب اللہ کے رہنما شیخ حسن نصراللہ نے بتایا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے پر اسرائیل سے سنجیدگی سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ شیخ حسن نصراللہ نے یہ بات حزب اللہ ٹی وی پر کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا یہ مذاکرات بہت سنجیدہ ہیں ارو ان میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس امر میں اقوام متحدہ کے مسالحت کار نے اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ ہی دونوں جانب کے اہلکاروں سے بات چیت کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔ حزب اللہ نے جولائی میں دو اسرائیلی فوجیوں کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے لبنان پر حملے شروع کر دیے تھے۔ اس لڑائی میں بارہ سو سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔ شیچ نصراللہ نے بتایا کہ مذاکرات اب اس مرحلے پر ہیں جہاں پر خیالات تجاویز اور شرائط پر بات چیت ہو رہی ہے۔ اسرائیل نے اس معاملے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ |
اسی بارے میں حزب اللہ :اسرائیلی دعوے کی تردید02 August, 2006 | آس پاس پائیدارامن کےراستے کھلیں گے: عنان28 August, 2006 | آس پاس سات لاکھ لبنانی بے گھر: ریڈ کراس 19 July, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||