لبنان بحران کے لیے عرب سفارتکاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان کے سیاسی بحران کے حل کے لیے عرب اقوام نے نئے سرے سے سفارتی کوششیں شروع کردی ہیں۔ عرب لیگ کے سربراہ امر موسٰی اتوار کو یعنی آج بیروت کا دورہ کررہے ہیں تاکہ حزب مخالف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کاری کی پیشکش کریں۔ دیگر عرب ممالک بشمول متحدہ عرب امارات، بحرین اور تیونس کے نمائندے بھی جلد ہی بیروت پہنچیں گے تاکہ اس معاملے میں مداخلت کرسکیں۔ لبنان کے شام مخالف وزیر اعظم فواد سنیورا کو مستعفی ہونے پر مجبور کرنے کے لیے حزب اللہ کی کال پر بیروت میں جمعہ کو شروع ہونے والا لاکھوں لبنانیوں کا احتجاج سنیچر کی رات کو بھی جاری رہا۔ لاکھوں مظاہرین بیروت کی سڑکوں پر موجود ہیں اور وہ بیروت کے مرکز اور سرکاری دفاتر کے نزدیک خمیے لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ مظاہرین میں اکثریت کا تعلق شیعہ تنظیم حزب اللہ سے ہے۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ فواد سنیورا مستعفی ہو جائیں۔ ادھر فواد سنیورا نے کہا ہے کہ وہ پارلیمان کی حمایت سے اقتدار میں ہیں اور جب تک ان کو پارلیمان کی حمایت حاصل رہے گی وہ اقتدار سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ شام اور ایران لبنان کی جمہوری حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹام کیسی نے کہا ہے کہ ایران اور شام کی حکومتیں مظاہرین کو اکسا رہی ہیں۔ حزب اللہ کے رہنمانے مظاہرین سے کہا تھا کہ پرامن احتجاج کے دوران حزب اللہ کا پیلے رنگ کا پرچم، جس پر کلاشنکوف پکڑے ایک ہاتھ بنا ہوا ہے، نہ لہرائیں۔
حزب اللہ کے رہنما اور فوج کے سابق جنرل مشل آئیؤن مظاہرے کی قیادت کررہے تھے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ موجودہ حکومت کو ہٹا کر اس کی جگہ اتفاق رائے سے حکومت کو چنا جائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم فواد سنیورا کہ امریکہ کی ہدایات پر چلتے ہیں اور انہوں نے اس سال گرمیوں میں اسرائیل کے ساتھ جنگ میں حزب اللہ کا ساتھ نہیں دیا تھا۔ حزب اللہ لبنان کی سب سے اہم عسکری طاقت ہے جس کی حمایت کا بہت بڑا منبع وہ شیعہ آبادی ہے جو اس علاقے میں رہتی ہے جہاں سے اسے نکلنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں لبنان کی تباہی کی ویڈیو20 July, 2006 | صفحۂ اول لبنان کا بحران: آپ کے سوال ، ہمارے جواب20 July, 2006 | صفحۂ اول ’عرب دنیا اور بڑھتا ہوا شیعہ اثر‘24 October, 2006 | آس پاس شام،ایران اور حزب اللہ پر الزام 02 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||