BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 July, 2006, 17:30 GMT 22:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لبنان کا بحران: آپ کے سوال ، ہمارے جواب
پہلے فلسطینیوں نے ایک اسرائیلی فوجی پکڑا اور کچھ دن بعد حزب اللہ نے اسرائیلی سرحد کے اندر کارروائی کرکے دو اسرائیلی فوجیوں کو پکڑ لیا۔

دونوں ہی اسرائیلی جیلوں میں قید ہزارہا فلسطینی اور لبنانی افراد کی رہائی چاہتے ہیں۔ اسرائیل کی جواب میں کی گئی فوجی کاروائیوں میں اب تک تین سو زائد لبنانی اور سوا سو سے زائد فلسطینی مارے جاچکے ہیں جبکہ لڑائی میں تیس کے قریب اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ اور یورپ موجودہ بحران کے لیے حزب اللہ اور حماس کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور لبنان میں پلوں، سڑکوں، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں سمیت شہری سہولیات بڑے پیمانے پر تباہ ہوگئی ہیں۔

آپ کے خیال میں ان حالات کے لیے کون قصوروار ہے۔ کیا اسرائیل اپنی جوابی کارروائی میں حق بجانب ہے۔ یورپ اور امریکہ کا موقف کیا درست ہے۔ اور کیا معصوم افراد کا قتل روکنے کے لیے وہ کافی کوششیں کررہے ہیں۔

ان جیسے تمام سوالات کے اگر آپ جواب چاہتے ہوں تو امریکہ کی ہیمپٹن یونیورسٹی کے پروفیسر اور مشرق وسطٰی کے امور کے ماہر تجزیہ نگار ڈاکٹر ممتاز احمد اور اقوام متحدہ کے سینئیر اہلکار احمد کمال بروز اتوار تئیس جولائی اردو سروس کے پروگرام سیربین میں موجود ہوں گے۔

اپنا نام ، پتہ ، ٹیلی فون نمبر اور مختصر سوال ہمیں بذریعہ ای میل urdu.radio@bbc.co.uk ، یا اسلام آباد کے فیکس نمبر 051-2651149 پر روانہ کیجیے یا پھر 202200 00447786 پر ایس ایم ایس کیجیے۔ ہم خود آپ سے رابطہ کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد