پیشن گوئی: اوباما 291، مکین 247 | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک امریکی موقر نیشنل پبلک ریڈیو (این پی آر) پر اسکے سینیئر براڈکاسٹر کیلن ردوڈن نے دو ہزار آٹھ کے صدارتی انتخابات کے بارے میں پیشن گوئی کی ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کےامیدوار باراک اوباما کو دو سو اکانوے اور ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار جان مکین کو دو سوسینتالس ووٹ حاصل ہونگے۔ مشہور کالم نگار کین روڈن گذشتہ کئي برسوں سے امریکی انتخابات میں درست پیشین گوئیاں کرنے کی شہرت رکھتے ہیں۔ کین روڈن کے نیشنل پبلک ریڈیو پر آنیوالی پیشن گوئیوں کے مطابق باراک اوباما اور جان مکین کی ریاستوں میں برتری کچھ اس طرح سے ہو گی۔ اوباما: (دو سو ایکانوے) : کیلیفورنیا (پچپن) کولوراڈو (نو) کنیکٹیٹ (سات، ڈلیوئیر (تین)، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا (تین)، ہوائي (چار)، ایلونوائے (اکیس)، آئيووا (سات)، مئن (چار)، میری لینڈ (دس)، میساچوسٹس (بارہ)، مشی گن (سترہ)، منی سوٹا (دس)، نیواڈا (پانچ)، نیو ہیمپشائر (چار)، نیوجرسی (پندرہ)، نیو مکیسیکو (پانچ)، نیویارک (اکتیس)،اوریگون (سات)، پینسلوانیا (اکیس)، روہڈ آئيلینڈ (چار، ورمانٹ (تین)، ورجینیا (تیرہ)، واشنگٹن (گيارہ)، وسکانسن (دس)۔ جان مکین (دو سو سنتالیس): الاباما (دس) الاسکا (تین)، ایریزونا (دس)، آرکنسا (چھ)، فلوریڈا (ستائيس)، جارجیا (پندرہ)، آئيڈاہو (چار)، انڈیانا (پندرہ)، کینساس (چھ) کینٹکی (آٹھ)، لوئيزیانا (نو)، مسی سپی (چھ)، میزوری (گيارہ)، مونٹانا (تین)، نبراساکا (پانچ)، شمالی کیرولائنا (پندرہ)، شمالی ڈیکوٹا (تین)، اوہائيو (بیس)، اوکلوہوما (سات)، جنوبی کیرولائنا (آٹھ)، جنوبی ڈیکوٹا (تین)، ٹینی سی (گيارہ)، ٹیکساس (چونتیس)، یوٹا (پانچ)، ویسٹ ورجیینا (پانچ)، وایئومنگ (تین)۔ کین روڈن کے مطابق ریپبلیکن پارٹی سے انکی حمایتی ریاستوں میں سے کولوراڈو، آئيووا، نیواڈا، نیو میکسیکو اور ورجیینا چھن چکی ہیں جبکہ ڈیموکریٹس کے ہاتھ سے انکی حمایتی ایک بھی ریاست نہیں گئي۔ ان پیشن گوئیوں کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی امریکی کانگرس اور سیینٹ میں بھی اکثریت سے جیت کر آئے گی۔ |
اسی بارے میں ’کیلیفورنیا: جوش و خروش نہیں‘28 October, 2008 | آس پاس جان مکین کا سیاسی سفر 28 October, 2008 | آس پاس امریکی مسلمان: اوباما کی حمایت28 October, 2008 | آس پاس تہلکہ مچانے والے اوباما28 October, 2008 | آس پاس اوباما قتل سازش: ملزم عدالت میں28 October, 2008 | آس پاس خطروں کی کھلاڑی سارہ پیلن28 October, 2008 | آس پاس مختلف مسائل، مختلف رائے28 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||