BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 October, 2008, 12:27 GMT 17:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مختلف مسائل، مختلف رائے
امریکی الیکشن

امریکی صدارتی انتخابات میں جان مکین اور بارک اوباما کی مختلف ایشوز کو حل کرنے کے بارے میں مختلف آراء ہیں۔

معیشت

ریپبلکن امیدوار جان مکین کا کہنا ہے کہ معاشی حالات ٹھیک کرنے کے لیے وہ مڈل کلاس خاندانوں پر عائد ٹیکس میں کمی لائیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ صدر بش کے کیے گئے ٹیکس میں کمی کو برقرار رکھیں گے لیکن حکومتی اخراجات میں کمی لائیں گے۔ اس کے علاوہ وہ سماجی تحفظ اور صحت کے نظام کو بہتر کریں گے۔

ڈیموکریٹ جماعت کے امیدوار بارک اوباما کا کہنا ہے کہ وہ خاص ٹیکس رعایت کے ذریعے مڈل کلاس خاندانوں کی مدد کریں گے۔ تاہم وہ صدر بش کے کیے گئے ٹیکس میں کمی کو ختم کریں گے۔ وہ بھی صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے حق میں ہیں۔

عراق

جان مکین نے سنہ دو ہزار تین میں عراق پر حملے اور وہاں فوج بڑھانے کی حمایت کی تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی فوج کو عراق میں اس وقت تک رہنا چاہیئے جب تک کہ عراق اپنے آپ کا دفاع کرنے کے قابل نہیں ہو جاتا۔ لیکن ان کا اب یہ کہنا ہے کہ ان کی صدارت میں دو ہزار تیرہ تک زیادہ تر فوج واپس بلا لی جائے گی۔

دوسری طرف بارک اوباما نے شروع ہی سے عراق جنگ کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ اس مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے فوج بڑھانے کی بھی مخالفت کی تھی۔ وہ فوج کی مرحلہ وار واپسی کے حق میں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی صدارت کے سولہ ماہ میں جنگی فوجیوں کی واپسی ہو جائے گی۔

ایران

جان مکین ایران پر پابندیوں کے حق میں ہیں اور ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے فوجی کارروائی کے خارج از امکان نہیں قرار دیتے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایران کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کے حق میں نہیں ہیں۔

بارک اوباما ایران کے ساتھ ’نجی جارحانہ حکمت عملی‘ کے حق میں ہیں۔ وہ غیر مشروط طور پر ایران کے رہنماؤں سے ملنے کے حق میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی رہنماء سے اگر صحیح طور پر بات کی جائے تو وہ اپنا مؤقف تبدیل کر سکتے ہیں۔ تاہم فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں۔

نیشنل سکیورٹی

جان مکین کا کہنا ہے کہ ان کا فوج میں رہنا ان کو بہتر طور پر نیشنل سکیورٹی کے مسئلے کو دیکھنے میں مددگار ہو گا۔ سابق ویتنام جنگی قیدی ہونے کے باعث وہ سی آئی اے کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف ہیں۔

اوباما کا کہنا ہے کہ صدر بش کی پالیسیوں نے امریکہ کو اور زیادہ خطرے میں ڈال دیا ہے اور وہ روابط بڑھانے کے حق میں ہیں۔ وہ نیشنل سکیورٹی کے لیے مزید فنڈز کے حق میں ہیں۔

موسمی تبدیلی

جان مکین کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلی سے بہت نقصان ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر چین اور بھارت کی شمولیت ہو تو وہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کام کر سکتی ہیں۔

اوباما کا کہنا ہے کہ وہ گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں سنہ دو ہزار پچاس تک اسی فیصد کمی چاہتے ہیں۔

نظام صحت

جان مکین کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ ذاتی ہیلتھ انشورنس کروائیں۔

تاہم اوباما کا کہنا ہے کہ وہ انشورنس کو بچوں کے علاوہ لازم نہیں قرار دیں گے۔

غیر قانونی پردیسی

جان مکین نے امریکہ میں غیر قانونی افراد کو قانونی تحفظ دینے کے بل کو سپانسر کیا تھا اور وہ مزید سخت سرحدی انتظامات کے حق میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی افراد کو شہریت دی جائے۔

تاہم بارک اوباما کا کہنا ہے کہ غیر قانونی افراد کو نوکری دینے والوں کے لیے سخت سزا ہونی چاہیے۔

اسقاط حمل

جان مکین کا کہنا ہے کہ اسقاط حمل کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو ختم کرنا چاتے ہیں جس میں اسقاط حمل کو قانونی قرار دیا گیا ہے۔

دوسری طرف اوباما کا کہنا ہے کہ عورتیں اس حوالے سے زیادہ بہتر فیصلہ کر سکتی ہیں۔

فائل فوٹوامریکی انتخابات
امریکی معیشت، ابھرتے اوبامہ، ڈوبتے مکین
مسلمان نشانے پر
مکین کے حامیوں کا نشانہ: مسلمان ساتھی
جان مکین مکین کی مہم
پیچھے ہیں مگر مکین کاجوش جذبہ برقرار
’سیاہ فام ساتھ ہیں‘
’اوباما کو سیاہ فام آبادی کی زبردست حمایت‘
 باراک اوبامہ بی بی سی سروے
بیرونی دنیا میں مکین سے زیادہ اوباما مقبول
میکین اور اوبامااوبامہ پیچھے کیوں؟
جان میکین نے باراک اوباما پر سبقت پا لی
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد