اوباما مکین سے زیادہ پسندیدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی عالمی سروس کی جانب سے بائیس ممالک میں کیے گئے ایک عوامی جائزے کے مطابق لوگوں کی اکثریت ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار باراک اوباما کو امریکہ کا صدر دیکھنا چاہتی ہے ناکہ ان کے حریف جان مکین کو۔ بی بی سی عالمی سروس کی جانب سے بائیس ملکوں میں کیئے گئے اس جائزے میں بائیس ہزار پانچ سو افراد سے ان کی رائے حاصل کی گئی۔ جائزے میں باراک اوباما کو مکین کے مقابلے میں چارگنا زیادہ حمایت حاصل تھی۔ سروے آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، مصر، فرانس، جرمنی، انڈیا، انڈونیشیا، اٹلی، کینیا، لبنان، میکسیکو، نائجیریا، پاناما، فلیپائن، پولینڈ، روس، سنگاپور، ترکی، متحدہ عرب امارات، اور برطانیہ میں کیا گیا تھا۔ بائیس میں سے سترہ ممالک میں عام تاثر یہ تھا کہ اوباما کی صدارات میں امریکہ کے پوری دنیا سے رشتے بہتر ہوں گے۔ جبکہ 19 ممالک میں لوگوں کی یہ رائے تھی کہ اگر مکین منتخب ہوتے ہیں تو تعلقات ایسے ہی رہیں گے جیسے صدر بش کے دور میں ہیں۔ یہ سروے ڈیموکریٹک اور رپبلکن پارٹی کی جانب سے نائب صدر کے لیے امیدواروں کے ناموں کے اعلان سے پہلے کیا گیا تھا۔ بی بی سی کے نامہ نگار جانتھن مارکس کا کہنا ہے کہ یہ جائزہ باراک اوباما کو ذرائع ابلاغ میں ملنے والی زبردست کوریج کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ باراک اوباما کی جان مکین پر کم سے کم سبقت نو فیصد جبکہ زیادہ سے زیادہ بیاسی فیصد رہی۔ بھارت میں باراک اوباما کی حمایت کرنے والے جان مکین کے حامیوں سے نو فیصد زیادہ تھے جبکہ کینیا میں یہ فرق بیاسی فیصد تھا۔ اوسطاً انچاس فیصد نے اوباما کے حق میں ووٹ دیا تو بارہ فیصد نے مکین کے حق میں جب کے تقریباً دس میں سے چار افراد نے اپنی رائے ہی ظاہر نہیں کی۔ تقریباً چھیالیس فیصد افراد کا یہ خیال تھا کہ اوباما کی صدارت میں امریکہ کے ديگر ممالک کے ساتھ رشتے بہتر ہوں گے جبکہ بائیس فیصد کا کہنا تھا کہ رشتے ایسے ہی رہیں گے جیسے اب ہیں۔ سات فیصد کا کہنا تھا رشتے مزید خراب ہوں گے۔ صرف بیس فیصد کا یہ کہنا تھا کہ اگر مکین صدر بنتے ہیں تو امریکہ کے دوسرے ممالک سے رشتے بہتر ہوں گے۔ یہ تاثرات صرف چین، انڈیا اور نائجیریا میں پائے گئے ہیں۔ جبکہ مصر، لبنان، روس اور سنگاپور میں لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ اگر اوباما بھی صدر بنتے ہیں تو ان رشتوں میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔ جو ممالک اوباما کی صدارت میں امریکہ کے پوری دنیا سے بہتر تعلقات کے لیے پر امید ہیں ان میں نیٹو اتحاد کے ممالک جیسے کینیڈا (69 فیصد)، اٹلی (64 فیصد) ، فرانس (62فیصد) جرمنی (61 فیصد) ، برطانیہ (54 فیصد) آسٹریلیا (62 فیصد) ، کنیا (87 فیصد) اور نائجیریا (71فیصد) شامل ہیں۔ |
اسی بارے میں نائب صدر: بائڈن اوبامہ کا انتخاب23 August, 2008 | آس پاس اوبامہ اور بائڈن کی مشترکہ ریلی24 August, 2008 | آس پاس اوباما کی نامزدگی: کنوینشن کا آغاز26 August, 2008 | آس پاس اوباما صدارت کے لیے تیار ہیں: کلنٹن27 August, 2008 | آس پاس اوباما میرے صدارتی امیدوار ہیں: ہیلری27 August, 2008 | آس پاس اوباما میرے صدارتی امیدوار ہیں: ہیلری27 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||