اوباما نے صحافی سے معافی مانگ لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدارتی انتخابات کی نامزدگی کے ڈیموکرٹک امیدوار باراک اوباما نے ایک صحافی سے انہیں ’سویٹی‘ کہنے پر معافی مانگ لی ہے۔ ریاست میشیگن کے ایک ٹیلی وژن چینل کی رپورٹر پیگی ایگار نے اس وقت براک اوباما سے چیخ کر سوال کیا تھا جب وہ ڈیٹرائٹ میں کرائسزلر گاڑیوں کے کارخانے کا دورہ کر رہے تھے۔ باراک اوباما نے انہیں کہا تھا ’ایک سیکنڈ ٹھہریں سویٹی‘ لیکن وہ جواب نہ دے سکے۔ اس واقعہ کے بعد باراک اوباما نے بعد میں فون مسیج کے ذریعے صحافی سے اس پر مغدرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کی بری عادت ہے لیکن ’سویٹی‘ کہنے سے ان کا مقصد کسی بے ادبی کا نہیں تھا۔ صحافی پیگی ایگار نے اخبار ’دی ڈیٹرائٹ نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا ’مجھے تو اس سے کہیں برے ریمارکس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔‘ سینیٹر اوباما نے اپنے فون میسیج پر صحافی سے اس مبینہ بے تکلفی پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ مجھے جب چاہیں فون کر لیجیے گا۔ اور جب ہم آئندہ ڈیٹرائٹ آئیں تو میری پریس ٹیم آپ سے پورا تعاون کرے گی۔‘ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ سینیٹر اوباما اپنی نامزدگی کی مہم کے دوران کسی خاتون سے اس طرح سے مخاطب ہوئے ہوں۔ اپریل میں پینسِلوینیا میں ایک کارخانے میں کام کرنے والی خاتون کو بھی انہوں نے ’سویٹی‘ کہا تھا۔ صحافی پیم ایگار نے کہا کہ انہیں سینیٹر اوباما کی معافی مانگے پر تعجب ہوا اور ان کو زیادہ تشویش اس بات پر تھی کہ براک اوباما نے ان کے سوال کا جواب نہیں دیا تھا۔ ان کا سوال یہ تھا کہ ’آپ امریکہ میں گاڑیوں کی صنعت میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے کیا کریں گے؟‘۔ صحافی کا کہنا تھا کہ ’مسٹر اوباما کو اس کا جواب دینے کے لیے ایک منٹ نکال لینا چاہیے تھا تاکہ وہ بتاتے کہ وہ ان لوگوں کے لیے کیا کریں گے۔‘ | اسی بارے میں مسز کلنٹن کے اہم ساتھی مستعٰفی07 April, 2008 | آس پاس اوباما پر تبصرہ: مشیر مستعفی13 March, 2008 | آس پاس اوباما اور ہیلری: تصویر پر الزامات26 February, 2008 | آس پاس بِل کلنٹن کی غلط بیانی: اوبامہ21 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||