BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 January, 2008, 04:44 GMT 09:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بِل کلنٹن کی غلط بیانی: اوبامہ
ہیلری کلِنٹن انتخابی مہم میں باراک اوبامہ سے آگے ہیں
سینیٹر باراک اوبامہ نے سابق امریکی صدر بِل کلنٹن پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کے بارے میں اپنی اہلیہ کی انتخابی مہم کےدوران غلط بیان دے رہے ہیں۔

باراک اوبامہ اور سابق صدر کی اہلیہ ہیلری کلنٹن ڈیموکریٹِک پارٹی کی جانب سے امریکہ کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے انتخابی مہم میں ہیں۔

سینیٹر اوبامہ نے کہا کہ بِل کلنٹن اپنی اہلیہ کی انتخابی مہم کے دوران ان کی حمایت کے لیے ایک ’پریشان کن‘ حد تک آگے جا چکے ہیں۔ باراک اوبامہ نے کہا کہ مستقبل میں اگر ضرورت پیش آئی تو ان کی انتخابی مہم سابق صدر کو براہ راست جواب دے گی۔

حال میں ہیلری کلنٹن دو ریاستوں میں باراک اوبامہ کو شکست دے چکی ہیں۔ سینیٹر اوبامہ کا بیان ساؤتھ کیرولائنا میں ہونے والی ووٹنگ سے چند دن قبل آیا ہے۔ اوبامہ کو ڈیموکریٹِک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کے لیے اپنی انتخابی مہم میں جان ڈالنے کی اس وقت اشد ضرورت ہے۔

امریکی امور سے متعلق بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ہیلری اور اوبامہ کی ایک دوسرے کی ناپسندیدگی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ہیلری کلِنٹن کی انتخابی مہم میں ان کے شوہر اور سابق امریکی صدر بِل کلِنٹن آگے آگے ہیں۔ سابق صدر نے اوبامہ پر ذاتی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگِ عراق کی ان کی مخالفت صرف پریوں کی ایک کہانی تھی۔

بِل کلِنٹن کے بیان پر باراک اوبامہ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس شدت سے ردعمل ظاہر کیا ہے جو کہ ان کا معمول نہیں ہے۔

انٹرویو میں باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ سابق صدر اپنی اہلیہ کی انتخابی حمایت کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

ہیلری کی جیت
آنسوؤں اور قہقہوں کی انتخابی مہم
پاکستانی ایٹمی اسلحہ
امریکہ اور برطانیہ نگرانی کریں: ہیلری کلنٹن
باراک اوبامہاسامہ نہیں، اوبامہ
سی این این کی سینیٹر سے معافی
ہیلیریہیلری گر گئیں
بش کی ممکنہ حریف تقریر کے دوران گرگئیں
صدارتی انتخاب 08
بارک اوبامہ امریکی صدارت کے امیدوار
اوبامہ’اوبامہ غلط ہیں‘
’القاعدہ اوبامہ کی فتح کے لیے دعا گو ہو گی‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد