سی این این، اسامہ اور اوبامہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو اس غلطی پر معافی مانگنی پڑی ہے کہ اس نے اسامہ بن لادن کی تصاویر پر امریکی سینیٹر باراک اوبامہ کا نام لگا دیا تھا۔ اسامہ بن لادن کے بارے میں ایگ پروگرام کے لیے اشتہار میں اسامہ بن لادن کی تصاویر کے اوپر ’اوبامہ کدھر ہیں؟‘ کے الفاظ لگا دیے گئے تھے۔ سی این این نے اس غلطی پر مغدرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بد ترین ’ٹائپو‘ تھا۔ سینیٹر اوبامہ ممکنہ امریکی صدارتی امیدوار ہیں۔ ان کے ترجمان نے سی این این کے بیان کے بارے میں کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا اور یہ محض ایک غلطی تھی ’حالانکہ ٹائپنگ کے کیبورڈ میں ’ایس‘ اور ’بی‘ ایک دوسرے کے قریب واقع نہیں ہیں۔‘ سی این این پر یہ غلطی پیر کی رات دکھائے جانے والے ایک پروگرام ’دا سِچیویشن روم‘ میں نشر ہوئی۔ پروگرام کے پیشکار وولف بلِٹزر نے اس کے فوراً بعد ہی غلطی کے لے معافی مانگ لی اور کہا کہ ’میں آج ہی سینیٹر اوبامہ کو فون کر کے ان سے خود معافی مانگوں گا۔‘ سینیٹر اوبامہ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر بن سکتے ہیں۔ انہوں نے حال میں اعتراف کیا ہے کہ وہ سنہ 2008 کے صدارتی انتخابات میں امیدوار بننے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ان کو اپنے غیر معمولی نام کے بارے میں اکثر سوالات کا جواب دینا پڑتا ہے اور وہ تسلیم کرتے ہیں کہ امریکی سیاست میں ہونے کے لیے باراک حسین اوبامہ بہترین نام نہیں ہے۔ | اسی بارے میں ایوان نمائندگان، ڈیموکریٹس کے پاس08 November, 2006 | آس پاس سی این این کی معذرت30 August, 2006 | فن فنکار ایران میں سی این این پر پابندی16 January, 2006 | آس پاس واپسی کا سفر شروع: ہیلری کلنٹن08 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||