ایران میں سی این این پر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی نشریاتی ادارے ’ سی این این‘ کی نشریات پر ایران میں پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ پابندی سی این این کے ایک مترجم کی غلطی کے نتیجے میں لگائی گئی ہے۔ مترجم نے مبینہ طور پر ہفتہ کے روز ایرانی صدر محمد احمدی نژاد کی ایک براہ راست نیوز کانفرنس کے دوران جوہری ٹیکنالوجی اور جوہری ہتھیار کے فرق کو نہ پہچانتے ہوئے الفاظ کا غلط استعمال کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں ایرانی صدر کا بیان اس طرح نشر کیا گیا کہ ’مغرب کو ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے محروم نہیں کرنا چاہیے‘۔ ایران کا ہمیشہ سے یہ اصرار ہے کہ اس کا جوہری پرواگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ اس سے توانائی کا حصول چاہتا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ خبر دے رہے ہیں کہ سی این این نے اس غلطی پر معافی مانگ لی ہے۔ جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ ایران میں سی این این کا مستقبل ایرانی خبروں کی کوریج کے انداز پر منحصر ہو گا۔ یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ برس عربی چینل ’الجزیرہ‘ پر بھی پابندی لگائی تھی جس کی وجہ ایران کے مغرب میں نسلی منافرت کی کوریج تھی۔ الجزیرہ پر یہ پابندی تاحال نافذ العمل ہے۔ |
اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||