BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 January, 2006, 03:25 GMT 08:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایرانی باغیانہ رویے کا نوٹس لیا جائے‘
کنڈولیزا رائس کا کہنا ہے کہ ایران نے جان بوجھ کر حالات کو کشیدہ کیا
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر باغیانہ رویے کا نوٹس لے۔

دوسری طرف برلن میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے غیر معمولی اجلاس میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے امریکہ کے ساتھ مل کر کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے پیش کردیا جاۓ۔

تاہم ایران اب بھی اس بات میں دلچسپی رکھتا ہے کہ برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مذاکرات پھر سے شروع کۓ جائیں لیکن وہ ان مذاکرات کو طول نہیں دینا چاہتا۔

امریکی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی طرف سے تجویز کیے گئے اقدامات کی حمایت کی اور کہا کہ ایرانی کے اشتعال انگیز عمل نے بات چیت کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں۔

واشنگٹن میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نے جان بوجھ کر حالات کو کشیدہ کیا ہے اور وہ بین الاقوامی برادری کو کسی خاطر میں نہیں لا رہا۔

انہوں نے ایران کے خلاف کئی ممکنہ سفارتی اقدامات کا ذکر کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر امریکہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار جسٹن ویب کا کہنا ہے کہ کونڈولیزا رائس کے الفاظ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی برادری کی ٹھوس حمایت کے بغیر کوئی اقدامات نہیں اٹھانا چاہتا۔

روس نے بھی جو اب تک ایران کی طرفداری کرتا آیا ہے کہ اسے جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا حق ہے اب سلامتی کونسل سے رجوع کرنے کی مخالفت نہیں کی۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ایران ایک بار پھر جوہری افزودگی کی ممانعت کی پابندی کرے گا لیکن اگر اس نے ایسا نہ کیا ہمارے لۓ مشکل ہو جاۓ گا کہ اس بات کے لۓ جو کوششیں کی جارہی ہیں ان کو جاری رکھ سکیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد