ایران کو روس کی باقاعدہ پیشکش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس نے ایران کو باضابطہ پیشکش کی ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے لیے یورینیم اس سے افزودہ کروا سکتا ہے۔ ایران کو یورینیم کی افزودگی کی غیر رسمی پیشکش کئی ہفتے پہلے کی گئی تھی جس کو اس نے مسترد کر دیا تھا۔ امریکہ اور یورپی یونین ایران کو ایٹمی ہتھیار کی تیاری میں استعمال ہونے والا ایندھن بنانے سے باز رکھنا چاہتے ہیں۔ امریکہ الزام لگاتا رہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ایران امریکی الزام کی تردید کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن ایٹمی مقاصد کے لیے ہے۔ یورپی یونین کے تین ممالک، برطانیہ، فرانس اور جرمنی ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر بات چیت کر رہے ہیں اور روس سے یورینیم کی افزودگی کی پیشکش انہیں کوششوں کا حصہ ہے۔ ایران نے یورینیم کی افزودگی کا پروگرام وقتی طور معطل کیا ہوا اور لیکن وہ کئی دفعہ دھمکی دے چکا ہے کہ یوریینم کی افزودگی کا کام دوبارہ شروع کردے گا۔ |
اسی بارے میں طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ06 December, 2005 | صفحۂ اول ویڈیو دیکھیں: طیارہ عمارت سے ٹکراگیا06 December, 2005 | صفحۂ اول آئی اے ای اے کی قرارداد 24 September, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||