یورینیم افزودگی: ایرانی پیش رفت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خام دھات سے یورینیم کو علیحدہ کرنے کے آلات ایجاد کر لیے ہیں۔ ایران نے یورینیم افزودگی کے بارے میں روسی پیش کش مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اس شعبہ میں کامیاب پیش رفت کی ہے۔ روس نے ہفتے قبل ایران کو باضابطہ پیشکش کی تھی کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے لیے یورینیم روس میں افزودہ کر سکتا ہے۔ ایران کو یورینیم کی افزودگی کی غیر رسمی پیشکش کئی ہفتے پہلے بھی کی گئی تھی جسے اس نے مسترد کر دیا تھا۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے کے سکریٹری علی لاراجانی نے ایران کے قومی ٹیلی ویژن پر کہا ہے کہ کوئی بھی ملک اپنی توانائی کی سکیورٹی کے لیے کسی اور ملک پر انخصار نہیں کر سکتا، چاہے وہ اس کا دوست ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ ایٹمی ایندھن پیدا کرنے والے ملک اس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔ امریکہ اور یورپی یونین ایران کو ایٹمی ہتھیار کی تیاری میں استعمال ہونے والا ایندھن بنانے سے باز رکھنا چاہتے ہیں۔ امریکہ الزام لگاتا رہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ایران امریکی الزام کی تردید کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن ایٹمی مقاصد کے لیے ہے۔ یورپی یونین کے تین ممالک، برطانیہ، فرانس اور جرمنی ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر بات چیت کرتے رہے ہیں اور روس سے یورینیم کی افزودگی کی پیشکش انہیں کوششوں کا حصہ تھی۔ ایران نے یورینیم کی افزودگی کا پروگرام وقتی طور معطل کیا ہوا اور لیکن وہ کئی دفعہ دھمکی دے چکا ہے کہ یوریینم کی افزودگی کا کام دوبارہ شروع کردے گا۔ | اسی بارے میں ایران کو روس کی باقاعدہ پیشکش 25 December, 2005 | آس پاس ’ایران افزودگی کے عمل سے باز رہے‘13 May, 2005 | آس پاس ’یورینیم کی افزودگی کریں گے‘10 May, 2005 | آس پاس ایران پرامریکی پالیسی میں تبدیلی11 March, 2005 | آس پاس ’ایران کا جوہری پروگرام منجمد‘29 November, 2004 | آس پاس اقوام متحدہ کے مطالبات مسترد19 September, 2004 | آس پاس ایٹمی ہتھیار نہیں بنائیں گے، ایران12 September, 2004 | آس پاس یورینیم افزودگی پر امریکہ کی تشویش02 September, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||