ایٹمی ہتھیار نہیں بنائیں گے، ایران | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنا ایٹمی پروگرام ختم نہیں کرے گا لیکن دنیا کو یہ یقین دہانی کرانے کے لیے تیار ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کو نومبر تک اپنا ایٹمی پروگرام ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حامد رضا آصفی نے کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول سے باز نہیں رکھا جا سکتا کیونکہ وہ پہلے ہی ایٹمی توانائی کی ٹیکانالوجی کو ماسٹر کر چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق جوہری توانائی کا عالمی ادارہ ایران کو یورینیم افزودہ کرنے سے منع کرنے والا ہے ۔ عالمی اداروں کے اہلکار اگلے ہفتے ایرانی حکام سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ ایران کے صدر محمد خاتمی نے روس کی تعریف کی ہے جو امریکہ کی مخالفت کے باوجود ایٹمی ٹیکانالوجی کے حصول میں مدد کر رہا ہے۔ امریکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کی مخالفت کرتا رہا ہے اس کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں کوشاں ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کے ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔اور وہ اس سے بجلی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||