BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 May, 2005, 00:21 GMT 05:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’یورینیم کی افزودگی کریں گے‘
ایران کا کہنا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا
ایران کا کہنا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا
ایران نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں یورینیم کی افزودگی کا پروگرام پھر سے شروع کر رہا ہے۔

ایران کے اس اعلان سے تہران کے یورپی حکومتوں کے ساتھ جاری مذاکرات کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

کئی دنوں سے ایران کہہ رہا ہے کہ وہ خام یورینیم کو گیس میں تبدیل کرنے کے منصوبے کو از ایک مرتبہ پھر شروع کرنا چاہتا ہے تاہم ایران کی طرف سے اس سلسلے میں کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

امریکہ نے اپنے محتاط ردِ عمل میں کہا ہے کہ اگر ایران نے جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اس کے خطرناک نتائج ہوں گے۔

جرمنی نے کہا ہے کہ اگر ایران نے یورینیم کی افزودگی شروع کی تو اس کا معاملہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے سپرد کیا جا سکتا ہے۔

امریکہ ایران پر یہ الزام عائد کرتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانا چاہ رہا ہے لیکن ایران اس الزام سے انکاری ہے۔

ایران کے جوہری ادارے کے نائب سربراہ محمد سعیدی نے ایک یونیورسٹی کانفرنس کے دوران بتایا کہ یورینیم کی افزودگی سے متعلق سرگرمیوں کی معطلی کا خاتمہ اصفہان کے ایک مقام سے کیا جائے گا۔

کہا جاتا ہے کہ ایران یورینیم کو افزودہ کر کے سینٹریفوجز کے لیے مواد تیار کرنا چاہتا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے پہلے ہی سینتیس ٹن خام یورینیم کو گیس میں تبدیل کر لیا ہے اور ایسا اس پروگرام کی معطلی سے پہلے ہوا تھا۔

اس سے پہلے جرمنی نے جو ایران کے ساتھ اس پروگرام کو ختم کرنے کے مذاکرات میں شریک رہا ہے کہا تھا اگر ایران نے اپنے پروگرام کو پھر سے شروع کیا تو یورپ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور ہو سکتا ہے کہ ایران کا معاملہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے سپرد کر دیا جائے۔

تاہم ایران کا کہنا ہے کہ وہ محض ایک مختصر عرصے کے لیے یورینیم کی افزودگی کا پروگرام معطل کرنے پر تیار ہوا تھا اور یورپ کے ساتھ جاری مذاکرات کی رفتار اس کے لیے بے صبری کا باعث بن رہی ہے۔

ایران یہ بھی کہے گا کہ وہ بھر پور طریقے سے یورینیم کی افزدودگی کا پروگرام شروع نہیں کرے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد