اقوام متحدہ کے مطالبات مسترد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نے اقوام متحدہ کے ان مطالبات کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ یورینیم کی افزودگی کا منصوبہ ترک کر دے۔ جوہری امور سے متعلق ایران کے اعلیٰ مصالحت کار حسن روحانی نے کہا ہے کہ کوئی بھی بین الاقوامی ادارہ ایران کو مجبور نہیں کر سکتا۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ایٹمی امور (آئی اے ای اے) نے ایرانی حکومت سے کہا تھا کہ وہ نومبر کے آخر تک اپنے جوہری منصوبے کی تفصیلات پیش کرے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے تعاون نہ کیا تو وہ یہ معاملہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر یہ معاملہ سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا تو ایران اقوام متحدہ کو غیر اعلانیہ معائنہ کاری کی اجازت نہیں دے گا۔ ایران کا اصرار ہے کہ اس کے جوہری منصوبے کا مقصد بجلی کی پیداوار ہے لیکن مغربی ممالک کو شبہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||