BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نہیں، ایسی کوئی علامت نہیں ہے‘
News image
بین الاقوامی جوہری ادارے کے سربراہ محمد البرادعی نے کہا ہے کہ امریکی الزام کے برعکس ایران میں پارچین کے مقام پر جوہری پروگرام سے متعلق کسی طرح کی کوئی علامت نہیں ہے۔

بی بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئے برادعی نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا کوئی فوری خطرہ نہیں ہے اور یہ کہ عراق میں وسیع تباہی کے ہتھیار تلاش کرنے میں ناکامی کے بعد تیزی کے ساتھ نتائج اخذ کرنا غلط ہوگا۔

ادھر ایک کے ایک اعلی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ تہران اس بات کی مزید یقین دہانی کرانے پر تیار ہے کہ اس کا یورنیم کی افزودگی کا پروگرام صرف پُر امن مقاصد کے لیے ہے۔

امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے میں ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں ایران سے یورینیم افزودہ کرنے کا ہر قسم کا کام ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایرانی وفد کے سربراہ موساویان نے جنہوں نے یہ ایران کے پر امن پروگرام کے بارے میں عالمی ادارے کو یقینی دہانیاں کرانے کی پیشکش کی ہے، بی بی سی کو بتایا کہ ایرانی پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کا نصب العین کبھی تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو اس پیشکش سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

عالمی ادارے کے بورڈ آف گورنرز ایران کے معاملے پر ایک سفارتی نزع میں مبتلا ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا مطالبہ ہے کہ ایران یورینیم کو افزدہ کرنے کا پرواگرام بند کرے۔ ان ممالک کو خطرہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہو سکتا ہے۔

تاہم بورڈ کے دیگر اراکین امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے خدشات اور تشویش سے متفق نہیں ہیں اور ایران کہہ رہا ہے کہ پر امن مقاصد کے لیئے یورنیم کو افزودہ کرنا اس کا حق ہے۔ بورڈ اس پر ہفتے کے دن فیصلہ کرے گا۔ قرارداد منظور ہونے کی صورت میں ایران پر لازم ہوگا کہ وہ بورڈ کی شرائط کو قبول کرے ورنہ اس کا معاملہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا جاسکتا ہے اور اس پر مختلف طرح کی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد