بارک اوبامہ غلطی پر ہیں: جان ہاورڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلوی وزیراعظم جان ہاورڈ کا کہنا ہے کہ عراق کے حوالے سے امریکی صدارتی امیدوار بارک اوبامہ کی پالیسی عراق کی تباہی کے خواہاں افراد کو فائدہ پہنچائے گی۔ سیاہ فام امریکی ڈیموکریٹس سینیٹر بارک اوبامہ نے سنیچر کو صدارت کی دوڑ میں باضابطہ طور پر شامل ہوتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ برس امریکی افواج کو عراق سے واپس آ جانا چاہیے۔ اس بیان پر آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ القاعدہ 2008 کے صدارتی انتخابات میں اوبامہ کی فتح کے لیے دعاگو ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ’ میرے نزدیک اوبامہ غلطی پر ہیں۔ اگر میں القاعدہ کا سربراہ ہوتا تو کیلینڈر پر مارچ 2008 پر ایک دائرہ لگا دیتا اور نہ صرف اوبامہ بلکہ ڈیموکریٹس کی فتح کے لیے بار بار دعا کرتا‘۔ بارک اوبامہ نے آسٹریلوی وزیراعظم کے بیان پر کہا ہے کہ اگر انہیں عراق کی اتنی فکر ہے تو وہ وہاں اپنی فوج میں اضافہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ’ہمارے ایک لاکھ چالیس ہزار فوجی عراق میں ہیں جبکہ مسٹر ہاورڈ نے صرف 1400 فوجی بھیجے ہیں۔ اب اگر وہ یہ اچھی جنگ لڑنے کو تیار ہیں تو میں انہیں بیس ہزار آسٹرلیوی فوجی عراق بھیجنے کا مشورہ دیتا ہوں‘۔ | اسی بارے میں اوبامہ امریکی صدارت کے امیدوار10 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||