مسز کلنٹن کے اہم ساتھی مستعٰفی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدارتی انتخاب میں امیدواری حاصل کرنے کے لئے جاری مہم میں ہیلری کلنٹن کے ایک سینئیر ساتھی نے استعفٰی دے دیا ہے۔ مارک پین نے، جو مسز کلنٹن کے چیف سٹرٹیجسٹ تھے، یہ فیصلہ ذاتی مفادات کے ممکنہ تضاد سے بچنے کے لئے کیا ہے۔ مسٹر پین ایک پبلک ریلیشن کمپنی چلاتے ہیں جس کی خدمات کولمبیا کی حکومت نے امریکہ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لئے حاصل کی ہیں۔ مسز کلنٹن کولمبیا کے امریکہ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف ہیں۔ مسٹر پین نے مفاد کے اس تضاد سے بچنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ مسز ہیلری کلنٹن اس سال کے آخر میں ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور انہیں امیدواری کے ایک اور خواہشمند باراک اوبامہ سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ مسز کلنٹن کے دفتر کی ایک اہلکار میگی ولیمز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسٹر پین نے استعفٰی کا فیصلہ اس وقت کیا جب یہ بات سامنے آئی کہ وہ کولمبیا کے حکام سے ملاقات کرچکے ہیں اور یہ کہ ان کی کمپنی کولمبیا کے ساتھ امریکہ کے آزاد تجارتی معاہدے کے بارے میںامریکی کانگریس میں رائے بنانے میں مدد کرے گی۔ مسز کلنٹن کی ترجمان نے کہا کہ ان حقائق کے سامنے آنے پر مسٹر پین کو اپنے عہدے سے استعفٰی کے لئے کہا گیا ہے جبکہ وہ مسز کلنٹن کو الیکشن کے سلسلے میں مشورے دیتے رہیں گے۔ امریکہ میں بی بی سی کے نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آزاد تجارتی معاہدے کی امریکی مزدور یونینز مخالفت کررہی ہیں جن کی حمایت مسز کلنٹن کے لئے بہت اہم ہے۔ | اسی بارے میں ہیلری اوہایو، ٹیکساس میں فاتح05 March, 2008 | آس پاس کیا نامزدگی کا فیصلہ اگست تک ہی ہوگا؟13 March, 2008 | آس پاس اوباما پر تبصرہ: مشیر مستعفی13 March, 2008 | آس پاس اوبامہ کو نائب صدرات کی پیشکش06 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||