اوبامہ کو نائب صدرات کی پیشکش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہیلری کلنٹن نے اپنے حریف باراک اوبامہ کو نائب صدر کے لیے امیدوار بنانے کی پیشکش کی ہے۔ باراک اوبامہ نے ہیلری کلنٹن کی پیشکش پر کہا کہ ابھی ایسی پیشکش کا وقت نہیں ہے اور وہ ہیلری کلنٹن کی ٹیکساس میں جیت کے ہیلری کلنٹن سے آگے ہیں اور وہ ان کی برتری کو ختم نہیں کر سکتیں۔ ہیلری کلنٹن نے ریڈیو پروگرام میں کہا کہ گزشتہ رات کو انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ہی صدر کا انتخاب جیتنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ ہیلری کلنٹن نے مشترکہ پارٹی ٹکٹ کے بارے میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حالات اسی جانب جا رہے ہیں لیکن پہلے یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ صدارتی امیدوار کون ہو گا۔ ہیلری کلنٹن نے کہا گزشتہ رات اوہایو کے ووٹروں نے واضح کر دیا ہے کہ میں ہی بہترین صدارتی امیدوار ہوں۔ باراک اوبامہ نے کہا کہ گزشتہ رات تین ریاستوں میں فتخ کے باوجود ہیلری کلنٹن ان کی برتری میں کم نہیں کر سکی ہیں اور ابھی سے مشترکہ ٹکٹ کی باتیں وقت سے پہلے ہیں۔ باراک اوبامہ کے مندوبین کی تعداد 1564 ہے جبکہ ہیلری کلنٹن کے مندوبین کی تعداد 1463 ہے۔ ڈیموکریٹ امیدوار کو پارٹی امیدوار بننے کے لیے دوہزار پچیس مندوبین کی ضرورت ہے۔ ٹیکساس میں ہونے والے پارٹی کوکس (پارٹی اجلاس) میں منتخب ہونے والے مندوبین کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ براہ راست منتخب ہونے والے مندوبین کے علاوہ سپر مندوب بھی ہوتے ہیں جن کی اکثریت پارٹی کے منتخب نمائندوں پر مشتمل ہے۔ باراک اوبامہ نے ٹیکساس اور اوہایو میں ہیلری کلنٹن کی فتخ پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حریف نے انتہائی منفی مہم کے ذریعے کامیابی حاصل کی ہے۔ | اسی بارے میں اوبامہ کی پوزیشن مزید مضبوط20 February, 2008 | آس پاس ہیلری کلنٹن کو ایک اور شکست13 February, 2008 | آس پاس کلنٹن، اوبامہ: الفاظ کی جنگ جاری22 February, 2008 | آس پاس اوبامہ مزید تین ریاستوں میں فاتح10 February, 2008 | آس پاس امریکی اقتصادی پیکج پر معاہدہ25 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||