BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 January, 2008, 05:04 GMT 10:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی اقتصادی پیکج پر معاہدہ
کیپیٹل ہل
بش انتظامیہ چاہتی ہے کہ معاہدے پر جلد عمل ہو
امریکہ میں بش انتظامیہ اور ایوانِ نمائندگان کے رہنماؤں کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتِ حال کو قابو میں کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس منصوبے کے تحت 150 ارب ڈالر کا اقتصادی پیکج دیا جائے گا جو ترقی کی شرح میں اضافے کے لیے ٹیکس کی چھوٹ دے گا۔

ایوانِ نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ کانگریس جلد ہی اس معاہدے پر عمل کرے گی ’تاکہ ربیٹ یعنی ٹیکس میں چھوٹ کے چیک ڈاک سے بھیجے جا سکیں۔‘

اس منصوبے سے 117 ملین امریکی خاندان مستفید ہوں گے اور ہر ایک فرد کے لیے 600 ڈالر جبکہ شادی شدہ جوڑوں کے لیے 1200 ڈالر ٹیکس کی چھوٹ ہو گی۔ بچوں والے جوڑوں کو 300 ڈالر فی بچہ اضافی ملے گا۔

واشنگٹن کی کوشش ہے کہ جتنا جلدی ممکن ہو سکے امریکی معیشت کو کساد بازاری سے بچایا جا سکے۔

یہ اعلان پوری دنیا کی اقتصادی منڈیوں میں آنے والے شدید بحران کے بعد کیا گیا ہے جس کے بعد تشویش پیدا ہو گئی تھی کہ امریکی معیشت خسارے کی طرف بڑھ رہی ہے۔

صدر جارج بش کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے معیشت کو سہارا ملے گا۔ انہوں نے ایوانِ نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ اسے جتنا جلدی ممکن ہو فوراً منظور کر لیا جائے۔

دو دن قبل فیڈرل ریزرو نے امریکی شرح سود کو 4.25 فیصد سے کم کر کے 3.5 فیصد تک کر دیا تھا جو 25 سالوں میں سب سے بڑی کمی ہے۔

ماہرینِ اقتصادیات کا کہنا ہے کہ پیکج کو جلد عملی شکل دی جائے کیونکہ ایسا نہ ہو کہ معیشت کی مدد کرنے میں بہت دیر ہو جائے۔

اسی بارے میں
معیشت کو سہارا چاہیے: بش
19 January, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد