BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 22 January, 2008, 11:23 GMT 16:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حصص بحران کا زیادہ اثر نہیں پڑا‘

کراچی سٹاک مارکیٹ
’ریجن میں پہلے ہی پاکستانی سٹاک مارکیٹ کم قیمت پر چل رہی ہے‘
دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں جاری حالیہ بحران کا اثر پاکستانی سٹاک مارکیٹ پر بھی پڑا ہے تاہم منگل کو کراچی بازارِ حصص میں ابتدائی مندی کے بعد بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

کراچی سٹاک ایکسچینج پیر کو چوبیس پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا تھا۔ منگل کو بازار کا آغاز تین سو پوائنٹس کی کمی سے ہوا مگر چند گھنٹوں کے بعد مارکیٹ میں بہتری آنا شروع ہوئی اور کے ایس سی ہنڈریڈ انڈیکس نوے پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تیرہ ہزار ساتھ سو انسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔

کراچی اسٹاک کے تجزیہ نگار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ خطے کی مارکیٹ کے بحران کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاروں نے سوچا کہ کہیں غیر ملکی سرمایہ کار شیئرز فروخت نہ کر دیں اور مارکیٹ میں شیئرز کی قیمت نہ گر جائے اس لیے مارکیٹ میں فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ بازارِ حصص میں بہتری کی وجہ یہ ہے کہ ریجن میں پہلے ہی پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کم قیمت پر چل رہی ہے اس لیے اگر تھوڑی بھی فروخت ہوتی ہے تو مارکیٹ پرکشش بن جاتی ہے اور پاکستان کی ایسی کئی کمپنیاں ہیں جن میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی آرہی ہے اس لیے مارکیٹ سنبھل گئی ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان نے یہ دکھایا ہے کہ وہ دنیا کی مارکیٹوں سے الگ ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے کے بازارِ حصص میں انیس سو اٹھانوے والا بحران آ جاتا ہے تو اس کے شدید اثرات پاکستان کی مارکیٹ پر بھی پڑیں گے۔

یاد رہے کہ انیس سو اٹھانوے میں بھی ایشیا میں کرنسی اور سٹاکس کا بحران پیدا ہوا تھا جس دوران پہلے مرحلے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ سے سرمایہ نکال لیا تھا جس سے کرنسی کی قدر کم ہوئی تھی اور معشیت میں گراوٹ آ گئی تھی۔

فئل فوٹوایشیائی حصص
سرمایہ کاری میں عدم تحفظ، ایک بار پھر مندی
حصص بازار’عالمی حصص بازار‘
مندی کا رحجان، عالمی کساد بازاری کا خدشہ
اسی بارے میں
معیشت کو سہارا چاہیے: بش
19 January, 2008 | آس پاس
عالمی منڈی میں تیز مندی
22 October, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد