BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 October, 2007, 07:33 GMT 12:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی بازارِ حصص میں زبردست مندی
 ممبئی بازارِ حصص
منگل کو ممبئی بازار حصص انیس ہزار اکاون پوائنٹ پر بند ہوا تھا
بدھ کو ممبئی کے بازارِ حصص میں زبردست مندی دیکھنے میں آئی ہے اور بازار حصص میں گراوٹ کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ایک گھنٹے کے لیے ٹریڈنگ بھی معطل کرنی پڑی۔

بدھ کی صبح جیسے ہی بازار میں کام شروع ہوا تو سنسیکس انڈیکس سترہ سو سے زیادہ پوائنٹ نیچے گر گیا۔

بازار حصص میں سنہ دو ہزار چار کے بعد یہ سب سے بڑی اور ممبئی بازارِ حصص کی تاریخ میں یہ اب تک کی تیسری سب سے بڑی مندی ہے۔

منگل کو ممبئی بازار حصص انیس ہزار اکاون پوائنٹ پر بند ہوا تھا جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا شیئر ستاون سو سات پوائنٹ کی تاریخی اونچائی پر جانے کے بعد 5668 پوائنٹ پر بند ہوا تھا۔ بدھ کی صبح جب بازار کھلا توممبئی سینسکس سترہ سو پوائنٹ نیچےگرگیا لیکن ایک گھنٹے تک ٹریڈنگ معطل رہنے کے بعد بازار جب دوبارہ کھلا تو حالات سنبھل گئے۔

بدھ کو بازارِ حصص میں زبرست مندی کے بعد وزیرِ خزانہ پی چدامبرم نے سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ نہ گھبرائیں اور بازار جلد ہی سنبھل جائے گا۔ ان کہنا تھا ’اگر آپ باریکی سے نظر ڈالیں تو پائیں گے کہ’سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا‘ اور ’این ایس آئی‘ میں زیادہ تر خریداری غیر ملکی لوگ کر رہے ہيں‘۔

ممبئی بازارِ حصص کی تاریخ میں یہ اب تک کی تیسری سب سے بڑی مندی ہے

شیئر بازار کے ماہرین کے مطابق سینسیکس میں مندی کی وجہ سے تاجروں کو کئي ہزار کروڑ روپے کا خسارہ جھیلنا پڑا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ یہ مندی دراصل شیئر بازار میں سرمایہ کاروں کے مفادات پر نظر رکھنے والے ریگولیٹری ادارے ’سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا‘ کی غیر ملکی زرِمبادلہ پر سختی کے سبب ہوا ہے۔

ہندوستانی بازار حصص میں کچھ مہینوں سے زبردست تیزی دیکھی جا رہی تھی اور انڈیکس انیس ہزار کی حد بھی پار کر چکا تھا لیکن وزرات خزانہ اس تیزی سے پریشان تھی اور وہ اسے ایک بہتر شگون نہيں مان رہی تھی۔ ماہرین کا کہنا تھاکہ یہ تیزی دراصل غیرملکی زرمبادلہ کی ہندوستان آمد کے سبب ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو بھی دنیا بھر کے بازار حصص میں مندی کی خبروں کے بعد’انفوسس‘، ’ہندوستان لور‘ اور ’ریلائنس‘ جیسی اچھی کمپنیوں کے حصص میں بھی بھاری مندی دیکھی گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد