BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 February, 2007, 10:38 GMT 15:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت:’شدت پسند بازار حصص میں‘
ممبئی سٹاک ایکسچینج
ممبئی سٹاک ایکسچینج انیس سو ترانوے کے دھماکوں کے بعد
ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائنن نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیمیں اپنی سرگرمیوں کے لیے فنڈ جمع کرنے کے لیے مختلف راستے اختیار کر رہی ہیں اور اب منافع کمانے کے لیے یہ تنظیمیں ملک کے حصص بازار میں بھی داخل ہو چکی ہیں۔

اتوار کو مینوخ میں سکیورٹی پالیسی کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نارائنن نے کہا کہ ’ملک کے ممبئی اور چنئی کے حصص بازاروں میں کئی فرضی کمپنیوں کی جانب سے ہونے والے سودوں کے معاملات سامنے آئے ہیں‘۔

پاکستانی بنک
 پیسہ شدت پسند تنظیموں تک کئی راستوں سے پہنچتا ہے اور اس کام میں پاکستان کا حبیب بینک بھی شامل ہے
نارائنن
انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے بعض کمپنیوں کا تعلق شدت پسند تنظیموں سے پایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لیے اب جائز طریقے سے بھی بینکوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

مسٹر نارائنن نے کہا کہ متعلقہ ایجنسیوں کو کئی بار معلوم ہوا کہ دبئی اور متحدہ عرب امارات کے بینکوں سے نکالی یا وہاں جمع کروائی گئی رقم شدت پسند تنظیموں کے لیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور نیپال کے راستے ہندوستان میں نقلی نوٹ بھیجے جاتے ہيں اور ہر برس ایک بڑے مقدار میں انہیں برآمد کیا جاتا ہے۔

مسٹر نارائنن نے یہ بھی کہا کہ امداد کے نام پر کام کرنے والی بعض تنظیموں کے بھی تعلقات شدت پسند تنظیموں سے ہیں۔

اس سلسلے میں انہوں نے پاکستان کے الرشید ٹرسٹ کا نام لیا جو پہلے کسی دوسرے نام سے سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیسہ شدت پسند تنظیموں تک پیسہ کئی راستوں سے پہنچتا ہے اور اس کام میں پاکستان کا حبیب بینک بھی شامل ہے۔

اسی بارے میں
تشدد کے خوف میں قومی کھیل
10 February, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد