تشدد کے خوف میں قومی کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے تینتیسویں قومی کھیل کا جمعہ کو شمالی مشرقی ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں افتتاح ہوا۔ آسام میں علیحدگی پسند تنظیم الفا کے شدت پسند کے حملوں کے ڈر کی وجہ سے کھیلوں کے دوران حفاظتی انتظامات سخت ہیں۔ گوہاٹی میں جمعہ سے شروع ہونے والے قومی کھیلوں میں ملک کی انتیس ریاستوں سے تیتیس ٹیمیں اور کم از کم دس ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ کھیلوں کا افتتاح حکمران جماعت کانگریس پارٹی کی صدر نے کیا۔ گوہاٹی پہنچ کر سونیا گندھی نے ملک کے شمال مشرقی ریاستوں میں جاری ’شدت پسندی‘ کی تحریک کےلیے ’بیرونی طاقتوں‘ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے خواتین سے تشدد کے خلاف ایک تحریک شروع کرنے کے لیے کہا۔ محترمہ گاندھی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ’دہشتگردی‘ کا راستہ اختیار کر لیاہے ان لوگوں کے لیے واپسی کے تمام دروازے ہمیشہ سے کھلے ہوئے ہيں۔
گزشتہ ماہ آسام کے کئی علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے تھے جن میں آسام میں سرگرم علیحدگی پسند تنظیم الفا نے ہندی بولنے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ الفا نے دھمکی دی تھی کہ وہ قومی کھیل نہیں ہونے دے گی۔ لیکن اس نے بعد میں احتجاج واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ الفا نے اپنا احتجاج واپس لے لیا ہے لیکن اس کے باوجود ایک کھیلوں کے افتتاح سے چند گھنٹے قبل ایک بم دھماکہ ہوا۔ کھیلوں کے امور کے تجزیہ کار نورس پریتم کا خیال ہے کہ آسام کے حساس حالت سے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فرق پڑے گا۔ ’ کھلاڑیوں کو اپنی حفاظت کا ڈر ہے اس لیے وہ اپنے کھیل پر پورا دھیان نہیں لگا پائیں گے‘۔ آسام میں پہلی بار قومی کھیلوں کا انعقاد ہورہا ہے۔ کھیلوں کے منتظیمن کے مطابق اسٹیڈیم اور کھلاڑیوں کے ہوٹلوں میں حفاظت کے انتظاما ت سخت ہیں۔ کھیل کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ آسام میں کھیل منعقد ہونے سے یہ نقصان ہوا ہے کہ کئی نامور کھلاڑی ان میں حصہ نہیں لے رہے جن میں مشہور اتھلیٹ انجو جارج بھی شامل ہیں۔ کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے دِلی، مہاراشٹر، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، بہار کے علاوہ کئی ديگر ریاستوں کے کھلاڑی آسام پہنچ چکے ہیں۔ ان کھیلوں میں حصہ لینے کے دس ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی آمد متوقع ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ سلامتی کے ڈر سے سب کھلاڑی آسام نہیں پہنچ سکےگیں۔ | اسی بارے میں قومی کھیل، گوہاٹی میں دھماکہ09 February, 2007 | انڈیا آسام: کانگریس کے رہنما کا قتل01 February, 2007 | انڈیا آسام: گورنر کا مذاکرات سے انکار25 January, 2007 | انڈیا آسام: کانگریس کے رہنما کا قتل24 January, 2007 | انڈیا آسام: باغیوں نے کونسلر کو مار ڈالا21 January, 2007 | انڈیا آسام، منموہن سنگھ کا دورہ16 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||