آسام: باغیوں نے کونسلر کو مار ڈالا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں پولیس کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند باغیوں نے ریاست کی حکمراں جماعت کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک گاؤں کے کونسلر کوگولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ تشدد کا یہ واقعہ آسام کے شہر ڈگبوئی کے نزدیک ایک گاؤں میں پیش آیا اور باغیوں نے مغربی آسام کے شہر ’بونگائےگاؤں‘ کی ایک ریلوے کالونی کو بھی بم دھماکہ کا نشانہ بنایا اور اس دھماکے میں تین ہندی بولنے والے افراد زخمی ہوگئے۔ الفا نے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران آسام کے مختلف مقامات پر ہونے والے بم دھماکوں کے پیچھے اس کا ہی ہاتھ ہے۔ ان دھماکوں میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ برس ستمبر میں مرکزی حکومت اور الفا کے درمیان مذاکرات کے منقطع ہونے کے بعد ’الفا‘ نے دوبارہ پرتشدد کارروائیاں شروع کر دی تھیں اور ماہِ رواں کے آغاز میں الفا باغیوں کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران آسام میں کم از کم ستر ہندی بولنے والے افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست آسام میں سنہ 1979 سے باغی بھارت سے ریاستی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں اور اس تحریک کے دوران دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
اسی بارے میں آسام، منموہن سنگھ کا دورہ16 January, 2007 | انڈیا بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی 10 January, 2007 | انڈیا آسام: ہندی بولنے والوں کے خوفزدہ چہرے10 January, 2007 | انڈیا آسام: مشتبہ افراد کی تلاش جاری 09 January, 2007 | انڈیا آسام:ہندی بولنے والوں پر مزید حملے 08 January, 2007 | انڈیا آسام میں چھ پولیس اہلکار ہلاک07 January, 2007 | انڈیا چوبیس گھنٹے، اڑتالیس ہلاکتیں06 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||