بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست آسام کے دسپور علاقے کی ایک سرکاری عمارت میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں پولیس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بم مبینہ طور پر علیحٰدگی پسندوں نے سرکاری عمارت کی کار پارکنگ میں رکھا تھا۔ آسام پولیس کے چیف اہلکار آر این ماتھر نے بی بی سی کو بتایا کہ بم ایک ایسی موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا جس کا رجسٹریشن نمبر بھی نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دھماکے کے پیچھے یونائیڈ لبریشن فرنٹ یا ’الفا‘ کا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل مشتبہ باغی سکیورٹی فورسز کا دھیان آسام کے شمالی علاقے سے ہٹانا چاہتے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں تقریبًا 70 ہندی بولنے والوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حالیہ حملوں میں مشتبہ باغیوں نے ریاست بہار کے باشندوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ ہلاک ہونے والے بیشتر افراد اینٹیں بنانے والے بھٹّے میں کام کرنے والے مزدور تھے۔ ان ہلاکتوں کے بعد فوج نے منگل کو بڑے پیمانے پر باغیوں کی تلاش کے ليے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آسام کے حکام کا کہنا ہے کہ الفا باغیوں نے پڑوسی ریاست اروناچل میں بعض مقامات پر خفیہ ٹھکانے بنائے ہوئے ہیں جہاں وہ حملوں کے بعد چھپ جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں آسام: مشتبہ افراد کی تلاش جاری 09 January, 2007 | انڈیا آسام:ہندی بولنے والوں پر مزید حملے 08 January, 2007 | انڈیا چوبیس گھنٹے، اڑتالیس ہلاکتیں06 January, 2007 | انڈیا آسام: موئراباری میں کرفیو نافذ19 November, 2006 | انڈیا الفا: جنگ بندی کی معیاد ختم23 September, 2006 | انڈیا ’الفا‘ کے خلاف کارروائی معطل14 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||