’الفا‘ کے خلاف کارروائی معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں فوج نے علیحدگی پسند تنظیم ’یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام‘ کے خلاف کارروائی عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ فوجی اہلکاروں کے مطابق’الفا‘ کے خلاف پیر کی صبح چھ بجے سے تمام فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔ آسام پولیس کے سربراہ ڈی این دت کے مطابق یہ قدم اعتماد سازی کے لیئے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس قدم کے بعد باغیوں کی جانب سے بھی اسی قسم کے مثبت ردعمل کی امید کی جا رہی ہے۔ تاہم ڈی این دت کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر الفا باغیوں کی جانب سے مثبت جواب نہیں آیا تو فوج اپنی کارروائی دوبارہ شروع کر دے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اب امید کر رہی ہے کہ ’الفا‘ جلد ہی جنگ بندی کا اعلان کرے گی جس کے بعد مرکزی حکومت سے براہ راست امن مذاکرات شروع ہوسکیں گے۔ اب تک الفا ایک گیارہ رکنی گروپ کے توسط سے حکومت کے ساتھ بات چیت کرتا رہا ہے۔ اس میں حقوق انسانی کے کارکن، وکیل، صحافی اور دوسرے کارکن شامل ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ بات چیت میں ’الفا‘ اب براہِ راست شامل ہو لیکن علیحدگی پسند باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ حکومت سے براہ راست اس وقت تک بات چیت شروع نہیں کریں گے جب تک فوج ان کے خلاف کارروائی بند نہ کر دے۔ آسام میں علیحدگی پسند ایک عرصے سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شدت پسند اکثر ریاست میں تعینات فوج کے جوانوں اور تیل اور گیس کی پائپ لائنوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا تے ہیں۔ | اسی بارے میں آندھرا: تیرہ افراد زندہ جلا دیئے گئے10 June, 2006 | انڈیا آسام: الفا باغیوں کا حملہ، دو ہلاک07 August, 2006 | انڈیا ’بھارت پاکستان میں کارروائی کرے‘13 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||