BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بھارت پاکستان میں کارروائی کرے‘
راجناتھ سنگھ
راجناتھ سنگھ نے حال ہی میں بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت سنھبالی ہے۔
بھارتی جنتا پارٹی کے صدر راجناتھ سنگھ نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے کیمپ ختم کرنے کے لیے پاکستان اور بنگلہ دیش میں کارروائی کرے۔

راجناتھ سنگھ حال ہی میں ایل کے ایڈونی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت سنھبالی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین اور بنگلہ دیش میں دہشت گردی کے کیمپ بنا رکھے ہیں جہاں سے تربیت پا کر لوگ بھارت میں کارروائیاں کرتے ہیں۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کو عالمی برادری کو اعتماد میں لے یہ کیمپ ختم کرنے کے لیے کارروائی کرنی چاہیے۔

راجناتھ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اسرائیل کی لبنان میں جاری کارروائی کی طرح کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں تو ان کا جواب تھا’میں نے جوکہنا تھا کہہ دیا آپ جو چاہیں اس کا مطلب نکال لیں‘۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ پاکستان میں کیمپوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ’ بہت سوچ بچار‘ کے بعد کر رہے ہیں۔’ سارے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ آئی ایس آئی کی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گردی کے کیمپوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کی جائے‘۔

جب ان سےپو چھا گیا کہ بی جے پی کی حکومت کے دوران ایسا کیوں نہیں کیا گیا تو انہوں نے کہا’ ہماری حکومت نے کیا کیا اور کیا نہیں کیا اس پر سوچ کا وقت نہیں ہے ۔اس وقت حالات اور تھے اور اب حالات اور ہیں‘۔

انہوں نے کہاپاکستان کے حکمران جنرل مشرف اٹل بہاری واجپائی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ سرحد پار سے دہشت گردی کو روکیں گے لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں امن قائم کرنے کا عمل بے معنی ہو چکا ہے اور ایسے ملک کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوششیں کرنے کا کوئی فاہدہ نہیں ہے جو دہشت گردوں کو تربیت دے کر بھارت میں کارروائیوں کے بھیجتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد