BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 June, 2005, 07:25 GMT 12:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اڈوانی نے استعفیٰ دے دیا

ایل کے ایڈوانی
ایل کے ایڈوانی قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر بھی گئے تھے
پاکستان کا دورہ مکمل کر کے بھارت پہنچنے کے ایک دن بعد بی جے پی کےصدر لال کرش اڈوانی نے پارٹی میں شدید اختلافات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

مسٹر اڈوانی نے اپنے پاکستان دورے پر بابری مسجد اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے متعلق جو بیانات دیے تھے اس کے سبب کافی تنازعہ ہوا ہے ۔ بی جے پی کے علاوہ اسکی حلیف تنظیمیں آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد ان سے وہ بیان واپس لینے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

منگل کے روز مسٹر اڈوانی نے پارٹی کے جنرل سکریٹری سنجے جوشی کو اپنے گھر پر بلا کر انہیں اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ اپنے استعفے میں انہوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے ایسا کچھ بھی نہیں کہا جسے واپس لیا جائے۔ بعض خبروں کے مطابق مسٹر اڈوانی نے پاکستان میں ہی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

دلی میں بی جے پی کے تمام سینئر رہنماء انہیں منانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔اس سے قبل سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے مسٹر اڈوانی کے بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کہی ہے۔

بی جے پی کے صدر نے حال ہی میں اپنے پاکستان دورے کے دوران کہا تھا کہ انہیں بابری مسجد کے انہدام پر افسوس ہے اور یہ کہ بانیِ پاکستان محمد علی جناح سیکولر ذہنیت کے مالک تھے۔

روایتی طور پر بی جے پی ملک کی تقسیم کا ذمہ دار مسٹر جناح کو بتاتی آئی ہے۔ اسی بیان کے حوالے سے بی جے پی کی حلیف ہندو تنظیمیں اور کچھ بی جے پی لیڈر اڈوانی پر کڑی نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد