BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 June, 2005, 08:05 GMT 13:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اڈوانی کا جناح کو خراج عقیدت

لال کرشن اڈوانی
جناح کو سروجنی نائڈو نے ہندو مسلم اتحاد کا سفیر کہا تھا:اڈوانی
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ لال کرشن اڈوانی نے کراچی میں قائد اعظم محمد علی جناح، ان کی بہن فاطمہ جناح اور ملک کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے مزار پر حاضری دی۔

اڈوانی رات کو تقریباً پونے ایک بجے اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پر اپنی جائے پیدائش کراچی پہنچے تھے۔

بھارت میں حزبِ اختلاف کے رہنماء اڈّوانی نے قائدِ اعظم کے مزار پر حاضری دینے کے بعد مہمانوں کی کتاب میں قائد اعظم کو اچھے کلمات سے یاد کیا ہے۔

بی جے پی کے سربراہ نے لکھا ہے کہ تاریخ میں ایسے تو کئی لوگ مل جاتے ہیں جنہوں نے تاریخ کے اوراق پر اپنے نشان چھوڑے ہیں لیکن ایسے کم لوگ ہوتے ہیں جو درحقیقت تاریخ تخلیق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناح ایسے ہی چند لوگوں میں سے تھے۔

اس موقع پر بھارتی رہنما کو مزار قائد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے وہاں لائبرری بھی دیکھی۔

اڈوانی اپنے اہل خانہ کے ساتھ صبح دس بج کر پچیس منٹ پر مزار پر پہنچے۔ ان کے ساتھ ان کی بیگم کملا اڈوانی، بیٹی پراتبھا، بہو اور بیٹا بھی تھے۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایل کے اڈوانی نے کہا کہ محمد علی جناح نے جس چیز کومقصد بنایا اسے حاصل کیا۔ پاکستان بنیادی طور پر جناح کی تخلیق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دور کے بڑے بڑے دانشوروں کا کہنا تھا کہ جناح ہندو مسلم اتحاد کی علامت ہیں۔

اڈوانی مزار پر حاضری دینے کے بعد اپنا اسکول سینٹ پیٹرکس دیکھنے کے لئے روانہ ہوگئے۔

ان کے پروگرام میں گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں، حاکم علی زرداری کے ساتھ ظہرانہ، نثار کھوڑو کے ساتھ چائے، ایم کیو ایم کے استقبالیہ اور ہندو پنچائت کے عشائیہ میں شرکت شامل ہے۔

وہ کراچی کی قدیم آبادی جمشید کوراٹر کا بھی دورہ کریں گے۔ ایل کے اڈوانی کا بچپن سندھ میں ہی گزرا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد