BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 June, 2005, 19:56 GMT 00:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اڈوانی بائیس سال بعد کراچی میں

لال کرشن اڈوانی
لال کرشن اڈوانی
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ لال کرشن اڈوانی بائیس برس کے بعد رات کو تقریبا پونے ایک بجے اسلام آباد سے بذریعہ پی آئی اے کی پرواز تین سو سات کراچی پہنچے۔

کراچی میں قائداعظم ہوائی اڈے پر ایم کیو ایم کے پارلیمانی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، صوبائی وزرا شعیب بخاری اور نادر اکمل نے ان کا استقبال کیا۔

کراچی میں اپنے دو روز قیام کے دوران ایل کے ایڈوانی سنیچر کی صبح کو محمد علی جناح کی مزار پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ اپنے سابقہ اسکول سینٹ پیٹرکس جائینگے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایل کے ایڈوانی کو سکول کی کچھ یاد تصاویر تحفے میں دی جائینگی۔

ایل کے ایڈوانی سندھ کے گورنر عشرت العباد اور وزیر اعلی سے بھی ملاقات کرینگے۔ جب کہ ایم کیو ایم اور بینظیر بھٹو کے سسر کی جانب سے ان کو استقبالیے دیے جائینگے۔

ایل کے ایڈوانی پا ک بھارت بٹوارے کے بعد انیس سو اٹہتر میں پہلی مرتبہ اپنی پیدائش کے شہر کراچی آئے تھے۔

پاک بھارت حالات کشیدہ ہونے کے بعد کچھ عرصہ قبل مقامی اخبارت میں یہ خبریں آئیں تھیں کہ ایل کے ایڈوانی کے خلاف کراچی کے تھانے جمشید کوارٹر میں ایک ایف آئی آر درج ہے جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دس ستمبر انیس سو سینتالس کو محمد علی جناح پر قاتلانہ حملے کی سازش کی تھی۔

سندھ کے وزیر اعلی ارباب غلام رحیم نے گذشتہ دن اس مقدمہ سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی مقدمہ درج نہیں ہے جبکہ دفتر خارجہ بھی اس کی تردید کرچکا ہے۔

66تاریخی جبر کا اسیر
جنکاجانابھی تاریخ کاجبر تھااورآنابھی: حسن مجتبیٰ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد