BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 May, 2005, 14:34 GMT 19:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سانحہ بابری مسجد پرغمگین‘

News image
پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیزاورایل کےایڈوانی
بھارت کے قائد حزب اختلاف اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ ایل کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ بابری مسجد کو ڈھائے جانے کا دن ان کی زندگی کا غمگین ترین دن تھا۔

ایڈوانی بدھ کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

اس سے قبل ایڈوانی نے منگل کو پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ اور صدر مشرف اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام دیرینہ مسائل کا حل ضرور نکلے گا۔

ایل کے ایڈوانی نے صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ ملاقات نہایت خوشگوار رہی جس میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ امن مذاکرات کا عمل واپس نہیں ہو سکتا۔

مسٹر ایڈوانی نے کہا کہ صدرمشرف نے انہیں بتایا کہ فوجیوں کو صرف جنگیں لڑنا ہی نہیں آتا۔

ایل کے ایڈوانی نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی تنظیم حریت کانفرنس کے رہنماؤں کی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دورے کے بارے میں کہا کہ کشمیر کا حل کشمیر میں بسنے والے مختلف انداز فکر کے لوگوں کے لئے قابل قبول ہونا چاہئے۔

ایڈوانی نے اس سے قبل وزیر اعظم شوکت عزیز سے ملاقات بھی کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد