آسام: کانگریس کے رہنما کا قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی ریاست آسام میں برسرِ اقتدار کانگریس پارٹی کے رہنما عبدالبشر کو مشکوک علیحدگی پسندوں نے قتل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کو یونائٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (الفا) سے تعلق رکھنے والوں نے عبدالبشر کو ان کے گھر میں ہلاک کر دیا۔ الفا نے مصالحت کاروں کے ذریعے ستمبر تک مرکزی حکومت سے جاری رہنے والی بات چیت ناکام ہو جانے کے بعد پھر سے تشدد کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ جب سے الفا نے کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی پالیسی اپنائی ہے تب سےاب تک چار کانگریس رہنما اور سرگرم کارکن ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالبشر مشرقی ضلع گولہ گھاٹ میں گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد گھر سے ہسپتال جاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔ کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب سے الفا نے پارٹی کے لوگوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہے پارٹی کے حامیوں پر افراتفری طاری ہو گئی ہے۔ الفا نے اعلان کیا ہوا کہ آسام میں جاری فوجی آپریشن کے دوران الفا کے جتنے لوگ ہلاک کیے جائیں گے اتنے ہی کانگریس رہنما اور سرگرم کارکن ہلاک کیے جائیں گے۔ کھاگرابل نامی ایک گاؤں میں ہونے والے ایک اور واقعے میں ہندی بولنے والی تین مہاجر عورتیں اس وقت زخمی ہو گئیں جب تیز دھار ہتھیاروں سے لیس مقامی لوگوں نے ان کے خاندان پر حملہ کر دیا۔ | اسی بارے میں آسام: گورنر کا مذاکرات سے انکار25 January, 2007 | انڈیا آسام: کانگریس کے رہنما کا قتل24 January, 2007 | انڈیا آسام: دو بم دھماکے، ایک ہلاک23 January, 2007 | انڈیا آسام: باغیوں نے کونسلر کو مار ڈالا21 January, 2007 | انڈیا مزدوروں کےمستقبل پرسیاست11 January, 2007 | انڈیا بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی 10 January, 2007 | انڈیا ’حکومت کسی دباؤ میں آنے والی نہیں‘07 January, 2007 | انڈیا آسام میں چھ پولیس اہلکار ہلاک07 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||