آسام: دو بم دھماکے، ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ نو زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مغربی گاؤں بونگائی گاون میں ہونے والے پہلے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ گوہاٹی میں ایک دوسرے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اسی حملے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے ان دھماکوں کے لیے علحیدگی پسند تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام یا الفا پر شبہے کا اظہار کیا ہے۔ جنوری میں مشتبہ باغیوں نے حملوں میں کم از کم 70 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں آسام: الفا باغیوں کا حملہ، دو ہلاک07 August, 2006 | انڈیا آسام: مشتبہ افراد کی تلاش جاری 09 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||