آسام: گورنر کا مذاکرات سے انکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام کے گورنر نے ریاست میں علیحدگی پسند تنظیم یونائٹیڈ لیبریشن فرنٹ آف آسام یعنی ’الفا‘ سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گورنر اجے سنگھ کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے قبل باغیوں کو اپنے ہتھیار حکومت کے حوالے کرنے ہوں گے۔ ریاست کے دارالحکومت گوہاٹی میں یوم جمہوریہ سے ایک روز قبل نامہ نگاروں سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے اس خبر کی بھی تردید کی ہے کہ ریاست کی مختلف جیلوں میں بند الفا کے پانچ باغی رہنماؤں کو رہا کیا جانے والا ہے۔ اس سے قبل الفا نے مرکزی حکومت کو کہا تھا کہ براہ راست مذاکرات کے ليے ان کے رہنماؤں کی رہائی شرط تھی۔ ریاست کے گورنر مسٹر سنگھ نے کہا کہ فائڑ بندی کا سوال ہی نہیں اٹھتا کیونکہ بقول ان کے ’اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ باغی بعد میں ہتھیارنہیں اٹھائيں گے۔‘ الفا نے یوم جمہوریہ کی تقریبات سے عوام کو دور رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ گورنر کا کہنا ہےکہ یوم جمہوریہ کے مد نظر سخت حفاظتی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں تاکہ تقریبات میں کوئی رخنہ پیدا نہ ہو۔ الفا تنظیم ریاست میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے قومی کھیلوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کر چکی ہے۔ اس ماہ کے آغاز میں ستر ہندی بولنے والے افراد تشدد کی کارروائی میں ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس نے ان ہلا کتوں کے لیے الفا کو ذمہ دار قرار ٹھہرایا ہے۔ گزشتہ برس ستمبر میں مرکزی حکومت اور الفا کے ثالثوں سے مذاکرات ناکام ہوجانے کے بعد باغیوں کی جانب سے پر تشدد حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ |
اسی بارے میں آسام: کانگریس کے رہنما کا قتل24 January, 2007 | انڈیا آسام: باغیوں نے کونسلر کو مار ڈالا21 January, 2007 | انڈیا چوبیس گھنٹے، اڑتالیس ہلاکتیں06 January, 2007 | انڈیا آسام:ہندی بولنے والوں پر مزید حملے 08 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||