قومی کھیل، گوہاٹی میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست آسام میں قومی کھیلوں کے افتتاح سے چنھ گھنٹے قبل دارالحکومت گوہاٹی کے ریلوے اسٹیشن پر ایک بم دھماکہ ہوا ہے۔ جمعہ کو قوم کھیلوں کا افتتاح کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کررہی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے سبب اب تک کسی بھی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے لیکن دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پلیٹ فارم پر تین فٹ گہرا گڈھا بن گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک یہ پتہ نہيں چل سکا ہے کہ اس دھماکہ کا ذمے دار کون ہے۔ یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام یعنی الفا نامی تنظیم نے حال ہی میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ قومی کھیلوں ميں کسی قسم کی رکاوٹ نہيں ڈالے گی۔ پولیس کے ایک سیئنر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا: ’یہ حرکت کسی ایسے سخت گیر عناصر کی ہوسکتی ہے جس نے اپنے ہائی کمانڈ کے اس حکم کو ماننے سے انکار کیا ہوگا کہ قومی کھیلوں کے دوران کوئی گڑبڑ نہیں ہونی چاہیے۔‘ حال میں ہونے والے بم دھماکوں اور ہندی بولنے والوں کی ہلاکتوں کے لیے حکام نے مشتبہ الفا باغیوں کو ذمے دار ٹھہرایا تھا۔ گزشتہ برس ستمبر میں مرکزی حکومت اور الفا باغیوں کے ثالث کے درمیان امن مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سے اب تک سو سے زيادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے بیشتر ہندی بولنے والے تھے۔ الفا باغیوں نے قومی کھیلوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں جب سرکردہ آسامی کھیلاڑی نے الفا سے اپیل کی کہ قومی کھیلوں کو بنا کسی رکاوٹ کے ہونے دیں تو، الفا نے بائیکاٹ کا اعلان واپس لے لیا تھا۔ الفا کے اس قدم کا وزیراعلی ترن گگوئی نے خیرمقدم کیا تھا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ حکومت الفا کے خلاف اپنی کاروائی نہ تو کم کرے گی اور نہ ہی ختم کرے گی۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق ’ریاستی حکومت کے اسی رویہ کے سبب بعض الفا باغیوں نے کاروائی جاری رکھی ہو جس کے سبب یہ دھماکہ ہوا۔‘ | اسی بارے میں بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی 10 January, 2007 | انڈیا مزدوروں کےمستقبل پرسیاست11 January, 2007 | انڈیا آسام، منموہن سنگھ کا دورہ16 January, 2007 | انڈیا آسام: باغیوں نے کونسلر کو مار ڈالا21 January, 2007 | انڈیا آسام: دو بم دھماکے، ایک ہلاک23 January, 2007 | انڈیا آسام: کانگریس کے رہنما کا قتل24 January, 2007 | انڈیا آسام: گورنر کا مذاکرات سے انکار25 January, 2007 | انڈیا آسام: کانگریس کے رہنما کا قتل01 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||