 |  اس سال ممبئی کی تجارت میں اونچ نیچ دیکھنے میں آتی رہی ہے |
بدھ کے روز ممبئی میں بھارتی حصص میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ حصص بازار میں تیزی کی وجہ رلائنس تھی جو بھارت میں صنعتی کمپنیوں کا سب سے بڑ ا گروپ ہے۔ حصص بازار میں تیزی ان خبروں کے بعد آئی جن میں کہا جا رہا ہے کہ رلائنس کے مالکان کے درمیان خاندانی جھگڑا ختم ہو گیا ہے۔ ممبئی سن سکس کے حصص میں 38 اعشاریہ 39 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6272 پوائنٹ کی حد تک گیا تاہم بازار 6247 پر بند ہوا۔ سن سکس میں اضافہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی معیشت وزیر اعظم من موہن سنگھ کی حکومت پر اعتماد کر رہی ہے۔ مئی میں جب کانگرس کی حکومت منتخب ہوئی تو ممبئی سٹاک ایکسچینج میں انتہائی مندی دیکھنے میں آئی۔ رلائنس کے مالکان امبانی خاندان نے بھائیوں مکیش اور انیل کے درمیان علیحدگی کی تردید کی ہے۔ مکیش امبانی رلائنس انڈسٹریز کے چئرمین ہیں اور ان کے چھوٹے بھائی انیل رلائنس انرجی کے چئرمین ہیں جو ممبئی اور نئی دہلی کو بجلی فراہم کرتی ہے۔ |