عالمی منڈی میں تیز مندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرقی ایشیا کے بعد یورپ میں بھی پیر کی صبح حصص میں تیز سے مندی دیکھنے میں آئی جو امریکی معیشت پر جاری تشویش کی آئینہ دار ہے۔ لندن میں ایف ٹی ایس سی ہنڈرڈ اِنڈیکس پچاسی پوائنٹ یا ایک اعشاریہ تین فیصد نیچے آیا جبکہ فرینکفرٹ کی ڈیکس ایک عشاریہ دو فیصد اور پیرس میں حصص کی قیمت قیمت میں ایک اعشاریہ سات فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ اس سے قبل ٹوکیو میں منڈی دو اعشاریہ دو فیصد گری۔ یورپ اور مشرقی ایشیا کی منڈیوں میں قیمتوں کی کمی جمعہ کو امریکہ میں وال سٹریٹ میں شدید مندی کا رد عمل تھا۔ امریکہ میں ڈاؤ جونز جمعہ کو تین سو اڑسٹھ پوائنٹ گری۔ اتفاق کی بات ہے کہ جمعہ کو ہی مشہور ’بلیک منڈے سٹاک مارکیٹ کریش‘ کی بیسویں برسی تھی۔ انیس سو ستاسی میں ڈاؤ جونز میں تئیس فیصد کمی ہوئی تھی جو آج کے حساب سے تین ہزار پوائنٹ سے زیادہ بنتا ہے۔ اس مندی کی وجہ یہ خدشہ بتایا جا رہا ہے کہ امریکہ میں گھروں کی مارکیٹ میں کمی کے مکمل اثرات ابھی ظاہر نہیں ہوئے۔ منڈیوں میں مندی تعمیراتی اوزار بنانے والی کمپنی کیٹرپِلر نے ملک کی اقتصادی صورتحال کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اپنے متوقع منافع میں کمی کر دی۔ لندن میں ایف ٹی ایس سی میں حالیہ مندی سے قبل گزشتہ اگست کے مہینے میں مندی ہوئی تھی لیکن اس کے بعد صورتحال سنبھل گئی تھی۔ | اسی بارے میں حصص دوسرے روز بھی مندی کا شکار28 February, 2007 | آس پاس دنیا بھر کے حصص بازار مندے میں28 February, 2007 | آس پاس عالمی منڈی بحرانی کیفیت میں18 August, 2007 | آس پاس ایشیائی حصص میں ایک بار پھر کمی29 August, 2007 | آس پاس بل گیٹس، ایک بار پھر امیر ترین21 September, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||