’امریکہ کی سلطنت رو بہ زوال‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ونزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کی جو حالت رہی ہے اس سے ظاہر ہے کہ ’امریکی سلطنت‘ رو بہ زوال ہے۔ شاویز اوپک اجلاس کے بعد سے ایران کے دورے پر ہیں۔ اوپک اجلاس کے اختتام پر ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے بطی ڈالر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ڈالر کاغذ کے بہ مصرف ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں۔ اس سے قبل انہوں نے تیل کا لین دین ڈالر میں نے کرنے کی تجویز بھی پیش کی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر یورو اور ین کے مقابلے میں مسلسل کمی کا شکار رہا جس کے نتیجے میں امریکہ کے معاشی استحکام کے بارے میں تشویش برقرار رہی۔ نیو یارک میں پیر کی شام تک ڈالر میں یورو کے مقابل ایک اعشاریہ چار چھ پانچ نو ڈالر کی کمی آئی جب کہ ین کے مقابل یہ کمی ایک سو دس اعشاریہ صفر چار تھی۔ اسی سال نومبر کے اوائل میں یورو کے مقابل ڈالر میں ایک اعشاریہ چار سات پانچ دو کی ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی اس لیے بھی آئی ہے کہ گزشتہ جمعہ کو امریکی معیشت کے بارے میں اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ ان اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ امرییک بنکوں کو مورگیج کے خراب قرضوں کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ جنوری کے بعد سے صنعتی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ |
اسی بارے میں مالک کی وفاداری: کتے کیلیے بارہ ملین ڈالر 30 August, 2007 | آس پاس حماس اہلکار آٹھ لاکھ ڈالر سمیت گرفتار19 May, 2006 | آس پاس جان لیوا برڈ فلو افریقہ میں بھی08 February, 2006 | آس پاس ’ایشیاء کو برڈفلو سےزیادہ خطرہ‘12 January, 2006 | آس پاس ’اسی ارب ڈالر مزید چاہئیں‘26 January, 2005 | آس پاس امریکی ڈالر یورو سے مقابلہ ہار رہا ہے29 December, 2004 | آس پاس انڈیا کو بارہ بلین ڈالر کا ترقیاتی لون27 August, 2004 | آس پاس ’پچیس ارب ڈالر مزید چاہئیں‘06 May, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||