امریکی ڈالر یورو سے مقابلہ ہار رہا ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ڈالر کو یورو سے اپنے جاری مقابلے میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے اور سوموار کو یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔ سرمایہ کار اب یہ شرطیں لگا رہے ہیں کہ اس بار یورپین سنٹرل بینک امریکی ڈالر کی قدر کو نیچے جانے سے روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیں آٹھائے گا۔ امریکہ کو بہت بڑے تجارتی خسارہ کا سامنا ہے اور کئی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ نے اپنی کرنسی کی قدر میں کم کر کے اس خسارے کو کم کرنے کا آسان طریقہ ڈھونڈا ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مالیت میں ابھی مزید کمی ہو سکتی ہے۔
اس وقت امریکی ڈالر ایک یورو کے مقابلے میں 1.34$ ہے۔ اسی سال ستمبر میں امریکی ڈالر کی قدر یورو کے مقابلے میں 1.20 $ تھی۔ ایک سال میں امریکی ڈالر کی قدر یورو کے مقابلے میں سات فیصد کمی ہوئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||