انڈیا کو بارہ بلین ڈالر کا ترقیاتی لون | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی بینک نے انڈیا کو لگ بھگ بارہ بلین ڈالر کا لون دینے کا اعلان کیا ہے جو آئندہ چار برسوں کے لئے دستیاب ہوگا اور خصوصی طور پر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ کے تحت ہر سال تین بلین ڈالر مہیا کیے جائیں گے جن کا استعمال وسائل بہتر بنانے، تعلیم اور صحت کے نظام کی بہتری اور دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں ہوگا۔ عالمی بینک نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ انڈیا کی حالیہ اقتصادی ترقی سے فائدہ اٹھانیوالوں اور اس سے پیچھے رہ جانے والے کروڑوں لوگوں کے درمیان پیدا ہونیوالی خلیج کو کیسے پورا کیا جائے۔ عالمی بینک سے ہر سال انڈیا کو لگ بھگ ڈیڑھ بلین ڈالر ترقیاتی لون ملتا تھا لیکن آج کے اعلان کے مطابق اسے دوگنا کردیا گیا ہے۔ عالمی بینک کا یہ نیا لون سن دوہزار پانچ سے ملنا شروع ہوگا۔ انڈیا کے لئے عالمی بینک کی نئی پالیسی حکومتی اداروں، ذرائع ابلاغ، نجی سیکٹر اور غیرسرکاری ادراوں سے گذشتہ ایک سال کے دوران ہونیوالے بحث و مباحثے کے بعد تیار کی گئی ہے۔ عالمی بینک نے کہا کہ ترقیاتی لون کا مقصد یہ ہے کہ انڈیا کو جس کی آبادی ایک ارب سے زیاد ہے، سن دوہزار پندرہ کے اقوام متحدہ کے ہزاریہ ترقیاتی اہداف پورا کرنے کا بہتر موقع مل سکے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||