ٹاٹا حصص کی زبردست پذیرائی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں سافٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنی ٹاٹا کنسلٹینسی کے حصص کی بدھ کے روز جب ممبئی کے سٹاک ایکسچینج میں فروخت شروع ہوئی تو پہلے ہی روز بازار حصص میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹی سی ایس 987.50 روپے پر بند ہوئے۔ شیئرز کی فروخت بہت زیادہ ہوئی اور ایک موقع پر اپنی اصل قیمت 850 روپے سے ستائیس گناہ اوپر چلے گئے۔ ٹی سی ایس بھارت میں سافٹ ویئر کی صنعت میں سب سے بڑی کمپنی ہے اور جب اس نے اپنے تیرہ عشاریہ تین تین حصص فروخت کے لیے پیش کیے تو یہ بہت زیادہ مقبول ہوئے اور دوسرے ہی روز تمام حصص بِک گئے۔ ٹی سی ایس ٹاٹا کا حصہ ہے جو بھارت میں نجی شعبہ کا دوسرا برا صنعتی گروپ ہے۔ ٹی سی ایس اب سمندر پار حصص فروخت کرے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||