BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 August, 2007, 04:47 GMT 09:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مالک کی وفاداری: کتے کیلیے بارہ ملین ڈالر
لیونا نے اپنے ڈرائیور کو ایک لاکھ ڈالر دیئے ہیں۔
نیویارک میں کئی ہوٹلوں کا انتظام چلانے والی اور ریئل اسٹیٹ کی وجہ سے ارب پتی بننے والی ایک خاتون لیونا ہیلمزلی نے اپنی وصیت میں اپنے پالتو کُتیا کو وراثت میں بارہ ملین ڈالر دیئے ہیں۔

لیونا کی وصیت کے مطابق ناز برداری کی عادی کُتیا نے جس کا نام ٹربل (Trouble) ہے، اپنی مالکن سے وراثت میں سب سے زیادہ دولت حاصل کی ہے۔

وصیت کے مطابق جب ٹربل مر جائے گی تو اسے لیونا ہیلمزلی کے ساتھ دفن کر دیا جائے گا۔ لیونا ہیلمزلی گزشتہ ہفتے انتقال کر گئی تھیں۔

لیونا کے اہلِ خانہ میں سے کچھ افراد ایسے بھی ہیں جنہیں وراثت میں ٹربل سے بھی کم رقم ملی ہے۔ لیونا کے بچوں کے چار بچوں میں سے دو ایسے بھی ہیں جنہیں وصیت کے مطابق کچھ نہیں ملے گا۔

لیونا ہیلمزلی کاروبار میں سخت رویے کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔

انہوں نے اپنے شوہر ہیری کے ساتھ مل کر ایک کمپنی بنائی تھی جو نیویاک کے بڑے بڑے اور باوقار اداروں کا انتظام و انصرام سنبھالتی تھی۔ ان اداروں میں ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ بھی شامل ہے۔ ساتھ ساتھ یہ کمپنی امریکہ میں کئی ہوٹلوں کا انتظام بھی چلاتی تھی۔

ٹربل کی دیکھ بھال کے لیے لیونا نے جو رقم مختص کی ہے اسے اپنے بھائی کے حوالے کیا ہے۔ خود اس بھائی کو وراثت میں ٹربل سے کم رقم یعنی دس ملین ڈالر ملے ہیں۔

دو پوتوں کو پانچ ملین ڈالر اس شرط پر وراثت میں دیئے گئے ہیں کہ وہ اپنے والد کی قبر پر سال میں ایک مرتبہ ضرور جایا کریں گے۔

تاہم وصیت کے مطابق دو بچوں کو وراثت میں کچھ نہیں ملا کیونکہ ’انہیں معلوم ہے کہ انہیں کیوں کچھ نہیں دیا گیا۔‘

لیونا نے اپنے ڈرائیور کو ایک لاکھ ڈالر دیئے ہیں۔ جبکہ اپنے شوہر اور اپنی قبر کی دیکھ بھال کے لیے انہوں نے تین ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔

وصیت کے مطابق ان کی جائیداد اور گھریلو سامان کو بیچنے کے بعد جو رقم حاصل ہوگی وہ ایک خیراتی ادارے کو مل جائے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد